حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 488 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 488

بے رَیب یہ صاف اور عمدہ اور ٹھیک بیان ہے اور اﷲ کے سوا کوئی بھی فرمانبرداری کا مستحق نہیں اور اﷲ وہی غالب ہے حکمتوں والا۔پھر اگر اس پر پیٹھ دیں تو جان لو اﷲ ان مفسدوں کو خوب جانتا ہے۔(ابطال الوہیّت مسیحؑ صفحہ۲۱)    او کتاب والو! آؤ ایسی بات کی طرف کہ ہمارے اور تمہارے درمیان ایک ہی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کے سوا کِسی کے فرمانبردار نہ بنیں اور شریک نہ کریں اس کے ساتھ کسی کو۔اور نہ بنا لے بعض ہمارا بعض کو رَبّ۔کہ خدا کی طرح اس کی فرمانبرداری اپنے ذمّہ واجب جانے۔اگر اس مسلم الطرفین بات کو بھی نہ مانوتو کہہ دو گواہ رہو ہم تو اﷲ کے فرمانبردار ہیں۔مسلمان ہیں۔(ابطال الوہیّت مسیحؑ صفحہ۲۱) :مذہبوں کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جُوں جُوں پیچھے چلے جائیں تو شرک ، بُت پرستی کا مرض کم ہوتا جاتا ہے۔ایک رئیس تھا اس کی عادت تھی کہ وہ مباحثات کیا کرتا تھا۔مجھے ایک دفعہ اس نے کہا کہ کوئی معیار مذہبوں کی پہچان کا ضرور چاہیئے وہ معیار جب تک قائم نہ ہو جھگڑے ختم نہیں ہو سکتے۔چونکہ یہ میرا یقین ہے کہ حق بات پر ضرور فطرت بے ساختہ بول اُٹھتی ہے اِس لئے مَیں نے کہا حضور ہمارے آقا ہیں۔ہماری عقلیں اور عزّتیں ایسی نہیں کہ ہمارے وہ معیار کی عزت آپ کے دل میں بیٹھ سکے اس لئے آپ خود ہی تجویز فرماویں آپ جو معیار قائم کریں گے لالمحالہ وہ قابلِ قدر ہو گا۔یہ مجھے یقین تھا کہ اگر اس نے غلط معیار قائم کر کے