حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 482 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 482

 :اگر کوئی میرے انصار میں سے ہے تو ادھر چلے جدھر میں جا رہا ہوں یعنی اﷲ کی طرف۔:مفسّرین نے لکھا ہے حواری کہتے ہیں دھوبی کو۔چونکہ انہوں نے دلوں کو صاف کر دیا تھا اِس لئے انہیں دھوبی کہا گیا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ جو بڑے خلوص سے اپنی جان پر کھیلنے کو تیار ہوں ایسے لوگوں کو حواری کہتے ہیں۔( ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء)  :یہ آیت یاد رکھنے کے قابل ہے۔دیکھو اس کی ضمیر بظاہر حواریوں کی طرف پھرتی ہے مگر یہ صحیح نہیں بلکہ ان لوگوں کی طرف راجع ہے جو اَحَسَّ عِیْسٰی مِنْھُمُ الْکُفْرَ (البقرۃ:۵۳) کے مصداق ہیں۔پس کبھی ضمیر کا مرجع دُور بھی ہوتا ہے۔مکر بمعنی تدبیر ہے۔عربی سے ناواقف ع ہرچہ گیرد علّتے عِلّت شود کے مصداق اپنی زبان پر قیاس کر کے اس کو اپنے معنوں میں لیتے اور مَکَرَ۔مَکَرَا۔مَکَرُوْاکی گردان پڑھتے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۴؍جون ۱۹۰۹ء)