حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 472 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 472

:یہودیوں میں رکوع تک تو نماز ہے سجدہ ایک الگ ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷ جون ۱۹۰۹ء)    :بس یہی وہ بات ہے جس کے لئے مَیں نے ابتداء میں تقریر کی کہ اِس قِصّہ میں مکّہ کی نسبت پیشگوئی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء) یہ کہانی غیب نہیں ہو سکتی۔ہم مسلمانوں کو ایرانیوں مجوسیوں کے قصّے یاد ہیں جس طرح زکریاؑ کو نا امّیدی میں ملا اسی طرح اے صحابہ کرام تم بھی ایسی مشکلات میں کامیاب ہو جاؤ گے۔یہ پیشگوئی تھی جو اس قصّے میں فرمائی۔دیکھو یسعیاہ باب ۵۴۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۴۶) : یہ آیت اِذْ یُلْقُوْنَ اَقْلَا مَھُمْسے الگ ہے اور اِس آیت کا مضمون اِس آیت سے ملتا ہے جہاں(صٓ:۷۰) جب کوئی انتخابِ خداوندی ہوتا ہے تو ملائِ اعلیٰ میں اس کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے اور کچھ رائے زنی ہوتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء)    :ملائکہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی طرف سے نہیں کہتے بلکہ اس کلام کی نقل کرتے ہیں جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں پہنچی۔