حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 466 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 466

 :یہ اِس لئے کہا کہ لڑکی کا رواج نہ تھا۔:اگر یہ خدا کا کلام ہے تو پیشگوئی ہے کہ یہ لڑکی معمولی عورتوں سے بہت اچھی ہو گی۔اگراس میں عورت کا کلام ہے تو معنے ظاہر ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء) :اﷲ نے فرمایا کہ لڑکا اس لڑکی جیسا نہ ہوتا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸نمبر ۹ صفحہ ۴۴۶) :کیا اچھا ہو کہ مسلمان اِس ہدایت پر عمل کریں اور صُحبت سے پہلے بہت بہت دعائیں کر لیا کریں کہ ان کی اولاد نیک ہو۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۷؍جون ۱۹۰۹ء)     وَ:یہ اِس لئے فرمایا کہ تا بتائے کہ یہ تمام گھرانہ پاکوں کا ہے جس کی عورتیں اور مَرد انعاماتِ الہٰی سے مشرّف تھے۔