حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 461
:مومن کبھی کافروں کو اپنے دلوں پر متصّرف نہ مانے۔پارہ ۲۸ سورۂ ممتحنہ میں اسے اَور بھی کھول کر بیان کیا ہے شروع سے سورۃ کو پڑھ کر دیکھ لو۔: اِسلام میں جتنے مسائل ہیں ان میں حفظِ نفوس، حفظِ اموال، حفظِ اَعراض مقصود ہوتا ہے۔یہاں بھی ایک گُر بتا دیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء) :نتیجہ سامنے دیکھے گا۔اس سے آگے کے لئے نہیں فرمایا۔یہ اس کی شانِ ستّاری کا تقاضا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء)