حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 459
:قِصّہ تو یہودیوں کا بیان ہو رہا ہے مگر مسلمانوں کو اس سے عبرت لینی چاہیئے۔ان کی حالت بہت کمزور ہے۔پہلی بات یہ کہ باہم محبّت نہیں۔دومؔ یہ کہ عورتوں کے حقوق کی طرف مطلق توجّہ نہیں۔عورتوں کے اقربا کو جو حقوق دے رکھے ہیں وہ گالی کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔مثلا سسرا، سسری، سالا۔پھر جس کی اُمّید پر عورتوں کے حقوقِ وراثت چھینے ہیں۔کیا ان کے انجام کی خبر ہے ؟(النسآء:۱۲)اﷲ تعالیٰ فرما چکا ہے۔پس ایک انسان کیا سمجھ سکتا ہے کہ یہ رشتہ دار مجھے زیادہ فائدہ دے گا۔چوتھے خود غرضی و تکبّر میں بہت بڑھ گئے ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء) :بناوٹی قِصّوں،جعلی روایتوں پر اعتبار ہے۔یہ عیب مسلمانوں میں بھی ہے۔انبیاء اور اولیاء کرام کے متعلق اس قِسم کے اعتقاد تراش رکھے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء)