حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 444 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 444

یہ سورۃ بھی سے شروع ہوتی ہے۔ایک اَور سورۃاَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَکُوْا (عنکبوت :۳)بھی سے شروع ہوتی ہے اور یہ سب مضامین میں، مقاصد میں متحد ہیں۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء) اِس سورۃ میں کلام اﷲ کے سمجھنے کے قواعد، یہودیوں، عیسائیوں سے مناظرہ اور جہاد کے احکام ہیں۔ھُوَ الْحَیُّ: عیسائیوں کے مقابلہ میں فرمایا کہ عیٰسیؑ مر چکا ہے۔حَیّ ایک ہی اﷲ ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۴۵) سورۃ آلِ عمران میں پچھلی سورۃ کی آیت کُرسی کا ایک ٹکڑا توحید کی یاد دہانی کے لئے رکھ دیا ہے۔ ۔: اُتاری تم پر جامع کمالات تحریر۔ : سورۃ بقرۃ میں بھی تین بارمُصَدِّقٌ لِّمَامَعَھُمْآیا ہے۔لِمَا مَعَھُمْکی بحث تو بہت دفعہ ہو چکی ہے یہاںلِمَا بَیْنَ یَدَیْہِہے۔یَدَیْہِ عربی زبان میں پیش یا سامنے کی بات کو کہتے ہیں۔جیسے ایک مقام پر فرمایا ہوائیں آتی ہیں تو پہلے ایک ٹھنڈا جَھونکا آتا ہے( الاعراف :۵۸)چونکہ سورۂ بقرۃ میںَ (البقرۃ :۶)(البقرۃ:۸)َ(البقرۃ:۳۹)بہت سی پیشگوئیاں ہیں اِس لئے یہ فرمایا کہ ہم اس کے متعلق تورات میں بھی فرماچکے ہیں۔چنانچہ لکھا ہے کہ جو اس نبی کی مخالفت کریں گے ہلاک ہو جاویں گے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۷؍مئی ۱۹۰۹ء)