حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 441
حال تو یہ ہے کہ دوسروں کی بیٹیوں کے ساتھ نیک سلوک نہیں کرتے حالانکہ ان کے اپنے گھر بیٹیاں ہیں جو دوسرے گھروں میں جانے والی ہیں۔جو سلوک تم نہیں چاہتے کہ ہم سے ہو وہ غیروں سے کیوں کرو؟ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہو اور خدا کے فرمانبردار بنے کی کوشِش کرو۔اﷲ تمہیں توفیق بخشے۔(الفضل ۲۵؍جون ۱۹۱۳ء صفحہ ۱۵) :اﷲ تکلیف نہیں دیتا کِسی شخص کو مگر جو اس کی گنجائش ہے۔( فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۵۹،۱۶۷) : عیسائی کہتے ہیں کہ شریعت کا نزول ہمارے عجز کے ثبوت کے لئے ہے۔ایسے ہی کئی اَور لوگ ہیں جنکا یہ عقیدہ ہے کہ شریعت پر عمل ناممکن ہے۔اِس لئے فرمایا کہ ہم کوئی حکم ایسا نہیں دیتے جو انسان کی مقدرت ، وسعت ، استطاعت کے مطابق نہ ہو۔:جو کچھ عمل کرے اس کا فائدہ بھی اسی عامل کے لئے ہے۔:ہر مصیبت کی جَڑ انسان کی نافرمانی ہوتی ہے۔