حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 40
پڑے اور اﷲ کی راہ میں مال و جان سے کوشِش کی۔بے شک وہی سچّے ہیں اور فرمایا ( النساء:۶۶) تیرے رَبّ کی قَسم ہے کبھی مومن نہ ہوں گے جب تک کہ تجھے حَکم نہ بنائیں ان امور میں کہ جن میں ان کے مابین نزاع ہو اور پھر تیرے فیصلہ میں کسی قِسم کی اپنے جی میں تنگی نہ پائیں اور پورے طور پر تسلیم کر لیں اور فرمایا (النّور:۶۳) مومن تو وہی ہیں جو کہ اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لائے ہیں اور جب کسی ایسے اہم امر پر اس کے ساتھ ہوں جو لوگوں کو جمع کرتا ہے تو اِذن لینے کے سوا نہیں جاتے اور فرمایا۔۔( السّجدۃ:۱۶،۱۷)ہماری آیتوں پر تو وہی ایمان لائے ہیں کہ جب ان کو ان کے ساتھ نصیحت (یا یاددہانی) کی جاتی ہے تو سجدہ میں گِر پڑتے ہیں اور اپنے ربّ کی حَمد کرتے ہوئے تسبیح کہتے ہیں اور تکبّر نہیں کرتے ان کے پہلو بستروں سے جُدا رہتے ہیں اور خوف و امّید سے اپنے رَبّ کو یاد کرتے ہیں اور ہمارے دئیے ہوئے سے خرچ کرتے ہیں اور فرمایا(الاحزاب:۳۷)کسی مومن مرد اور مومن عورت کو اختیار نہیں جبکہ اﷲ اور رسول کسی اَمر میں فیصلہ کر لیں اور فرمایا (النّور:۵۲) مومن لوگ جب اﷲ اور اسکے رسول کی طرف فیصلہ کے لئے بُلائے جاتے ہیں تو اُن کا یہی قول ہوتا ہے کہ ہم نے سُنا۔قبول کیا اور اطاعت کی۔اور فرمایا (النّساء:۱۳۷) اﷲ اور اس کے رسول اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو کہ اﷲ نے اپنے رسول پر اُتاری ہے اور اس کتاب پر جو کہ اس سے پہلے اُتاری ہے۔ (النّساء:۶۰)اے ایمان والو! اﷲ کی فرمانبرداری کرو اور رسول کی فرمانبرداری کرو