حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 386
جو میدان میں جولان کرے۔پس اِس طرح کوئی اعتراض نہیں رہتا کیونکہ یہاں کسی کا نام ہے ہی نہیں۔پھر ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ داؤد کا مقابلہ جہاں ہوا وہاں شورقؔ نام ندی ہے۔پُرانے جغرافیے جو ہیں ان میں اس کا موقع موجود ہے۔پھر آخری فیصلہ کے طور پر ہم کہتے ہیں کہ تمام صحیح قُرآنوں میں فَھَزَمُوْھُم بِاذْنِ اﷲِپر وقف ہے۔پس وہ قصّہ الگ ہے اور یہ الگ۔:کئی موقع پر مَیں اِس کی تفصیل کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے خود اپنی مرضی سے جہان میں اختلاف رکھا ہے اور اسی پر کارگاہِ عالَم کا دارومدار ہے۔اگر جہان میں سب اِسی خیال کے ہوں کہ بھنگی کا کسب بُرا ہے تو اعلیٰ قوموں کی زندگی و بالِ جان ہو جاتی۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۶؍مئی ۱۹۰۹ء) یہاں (فَھَزَ مُوْھُمْ بِاِذْنِ اﷲِ کے بعد۔مرتّب) وقف لکھا ہے اور اِس بات کا اشارہ ہے کہ قِصّہ تمام ہؤا اور آگے اَور قصّہ شروع کیا۔قَتَلَ دَاؤدُ جَالُوْتَ:ایک میدان میں آنے والے کو داؤد نے بھی قتل کیا تھا۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر ۹ صفحہ ۴۴۳) قَتَلَ دَاؤدُ جَالُوْتَ:عربی میں غالبًا جب نکرے کا اعادہ ہوتا ہے تو وہ پہلا مراد نہیں ہوتا۔(فصل الخطاب (ایڈیشن دوم) جلد اوّل صفحہ ۲ ۱)