حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 362
کے ساتھ نیکی نہیں کروں گا۔فلاں کے گھر نہ جاؤں گا۔وغیرہ (ضمیمہ اخباربدرؔ قادیان ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء) :حاجز (تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۴۲) : مختلف مذاہب کی رُو سے پانچ طرح کی قَسمیں ناجائز ہیں۔ا۔غضب کے وقت۔۲۔عادت کے طور پر واﷲ باﷲ۔بخدا کہنا۔۳۔اپنی جگہ تحقیق سے کہتا ہے مگر دراصل وہ بات غلط ہے۔۴۔قَسم کھا کر بھُول جائے اور ارتکاب اس فعل کا کرے جس کے نہ کرنے کی قَسم کھا چکا ہو۔۵۔حلال چیز کو کہہ دے میرے لئے حرام ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء) : ایلاء کرتے ہیں۔اپنی بی بی کے پاس نہ جانے کی قَسم کھانا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء) : یہاں مَیں تم لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اسلام میں کئی مسئلے