حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 361 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 361

:بالکل نزدیک نہ جاؤ۔اِس سے لواطت کی حُرمت بھی ظاہر ہے۔: پاک ہو جاویں۔ہمارے ملک کی عورتیں بہت ناواقف ہیں خوشبو وغیرہ کا استعمال نہیں جانتیں۔: اس کے معنے اﷲ نے سورۃ النمل آیت ۵۷ میں بتائے ہیں گویا جو شخص لواطت سے اجتناب کرے اسے متطہّر کہتے ہیں۔(ضمیمہ اخباربدرؔ قادیان ۲۹؍اپریل ۱۹۰۹ء)   عورتوں کو کھیت کہنے کی غرض کیا ہے اوّلؔ یہ کہ اُس سے خلافِ وضعِ فطرت عمل نہ کیا جاوے دومؔ اس سے بکثرت جماع نہ کیا جاوے۔سومؔ اس کی اور اس کے حمل کی ہمیشہ حفاظت ہو۔چہارم جنکے بچّے گِر جاتے یا مر جاتے ہیں وہ اس تشبیہ سے یہ فائدہ اُٹھائیں کہ ایک سال صُحبت ترک کر دیں جس طرح زمین اس ترک سے مضبوط ہو جاتی ہے اسی طرح وہ عورت قابل حمل رکھنے کے ہو جائیگی۔پنجمؔ اپنے کھیت میں دوسرے کا بیچ پڑنے نہ دیں اِس لئے کہ اس سے فساد ہو گا۔(نورالدین صفحہ۲۱۰،۲۱۱)   : اﷲ کے نام کو نیکی کرنے میں روک نہ بناؤ۔مثلاً خدا کی قَسم کھا کر یہ کہہ دیا مَیں فلاں