حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 339
ہر ایک شخص کا باپ ایک ہی ہوتا ہے۔اﷲ بھی ایک ہی مانو۔(تشحیذالاذہان جلد ۷ نمبر۷ صفحہ۳۳۳) : بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو باتیں بنانا خوب آتا ہے۔باتیں بنانے کے لئے اِس فن کی کتابوں کو پڑھتے ہیں مگر مومن کا یہ کام نہیں ہوتا۔وَ (ص ٓ :۸۷) امام مالکؒ سے کسی نے چالیس سوال کئے۔ایک دو کا جواب دے کر کہا وَ ۔ : یعنی بات بات پر قَسم کھانا کہ وَاﷲ،بِاﷲ ، بخدا یُوں بات ہے۔: جھگڑا لو حق کا طالب نہیں ہوتا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۶؍ اپریل ۱۹۰۹ء) :حاکم بن جائے۔: کوشِش کرتا ہے۔: ظالموں کا قاعدہ ہے لوگوں کی کھیتیاں برباد کروا دیتے ہیں اور غرباء کے بال بچّوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتے۔