حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 335
اور جب پائخانے سے نکلے تو اِس واسطے کہ ایک جسمانی دُکھ سے نجات پائی اور جسم سے جسمانی نجاست دُور ہو گئی۔رُوحانی نجاستوں کے دُور ہونے کی دعا مانگے اور کہے عُفْرَانَکَ یعنی ہر ایک بُرائی پر تیری مغفرت مانگتا ہوں۔دوسری بات بجواب اعتراض دوم یہ ہے کہ اگر یہ رُوحانی محرّکات الہٰی اَذکار اور الہٰی عبادتیں ان اعمال کے ساتھ نہ ہوتیں تو یہ اعمال متروک ہو جاتے۔باہمی اختلافات سے یہ انجمنیں مثل اَور دنیوی انجمنوں کے فنا ہو جاتیں یا یہ اعمال صرف دنیوی منافع پر محدود رہ جاتے۔(فصل الخطاب ایڈیشن دوم صفحہ ۳۹تا۴۱) : اسلام کے تعارف میں ہر ایک جانتا ہے۔: جماع کا ذکر کرنا۔جماع کے سامان۔خود جماع۔تینوں پر اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ابنِ عباس نے پہلے معنوں کو پسند کیا ہے۔بعض لوگ (التوبۃ:۳۶) سے استدلال کر کے کُل کا نام حج قرار دے لیتے ہیں لیکن ائمہ اربعہ میں مَیں نے دیکھا ہے کہ وہ تمام سال احرام باندھنے کو پسند نہیں کرتے۔:کھانے پینے۔سواری کا اِنتظام۔یہ سامان بہت ضروری ہیں۔مدینہ کی راہ میں مَیں نے ایک نوجوان شخص کو دیکھا کہ جب وہ سخت تھک گیا تو ایک شخص کو ٹانگ سے پکڑ کر اُونٹ