حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 323 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 323

پانچواں سوال  پُوچھتے ہیں۔کیا خرچ کریں۔تُو جواب دے:  (البقرۃ:۲۲۰)اپنی حاجت سے زیادہ مال کو خرچ کرو۔چھٹا سوال  پُوچھتے ہیں حَیض میں عورت سے صُحبت جائز ہے یا نہیں؟ تو جواب دے:  (البقرۃ:۲۲۳) حَیض کے دنوں میں جماع کرنا دُکھ دیتا ہے۔حَیض کے دنوں میں عورتوں کی صُحبت سے الگ رہو۔ساتواں سوال  پُوچھتے ہیں یتیموں کے متعلق ؟ جواب دے:  (البقرۃ:۲۲۱)یتیموں کے مال، عزّت، پرورش غرض ہر طرح اُن کی اِصلاح اور سنوار عمدہ بات ہے۔آٹھواں سوال پوچھتے ہیں کیا کچھ کھانے میں حلال ہے؟ جواب دے:  (المائدہ:۵) تمہارے لئے تمام وہ چیزیں جو غالب عمرانات کے سلیم الفِطرتوں میں سُتھرے اور پسندیدہ ہیں وہ تو حلال کر دی گئیں۔نواں سوال (الانفال:۲) تجھ سے پُوچھتے ہیں غنیمت کی تقسیم کا مسئلہ تو جواب دے: غنیمت کی تقسیم اﷲ پھر رسولؐ کے اختیار میں ہے۔دسواں سوال (الکہف:۸۴) ذوالقرنین کا قِصّہ تجھ سے پوچھتے ہیں تو جواب میں قصّہ سُنا دے۔ (الکہف:۸۵)سے ذوالقرنین کا قِصّہ شروع کر دیا اور بقدر ضرورت اسے تمام کیا۔یہ ذوالقرنین وہ ہے جس کا ذکر دانیال ۸ باب ۸ میں ہے۔گیارھواں سوال تجھ سے پُوچھتے ہیں ایسے مضبوط پہاڑ کیا ہمیشہ