حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 286 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 286

  اے ایمان والو! کھاؤ ہمارے رزق سے سُتھرے اور اﷲ کا شُکر کرو اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ۵۹)    : مُردار کے اندر ایک خطرناک زہر ہوتا ہے جس کا نتیجہ انسان کے لئے ا چھا نہیں۔چنانچہ جتنی مُردار خور قومیں ہیں ان کی زبان ، جِلد،عقل موٹی اور بھدّی ہوتی ہے۔اَوروں کو نہیں تو چُوہڑوںکو دیکھ لیں شریف گھروں سے کھاتے ہیں، انہی کے ساتھ زیادہ تعلق رکھتے ہیں مگر پھر بھی مُردار خوری کا اثر ان کی شکلوں اور عقلوں سے ظاہر ہے۔: ہم نے ایسی قومیں دیکھی ہیں جو جانور کا خون پی جاتی ہیں یا اسے بھُون کر کھا لیتی ہیں۔خون میں اِس قِسم کی زہریں ہوتی ہیں جن سے اعصاب کو تشنّج، فالج، استرخاء ہو جاتا ہے۔:اِس جانور کا گوشت کھانے سے قوّتِ شہوت و غضب میں بہت ترقّی ہوتی ہے اور یہی دو قوّتیں ہیں جو تمام قِسم کی بَد اخلاقیوں کی جَڑ ہیں۔یہودی تو اِس کا نام تک نہیں لیتے۔بعض مسلمانوں میں بھی یہ بات ہے۔وہ خنزیر یا سؤر نہیں کہتے۔:وہ جانور جو نامزد کیا گیا ہو اﷲ کے غیر کیلئے۔ایسے جانور تقّرب وحاجت روائی کے لئے ذبح کئے جاتے ہیں۔:دِل سے چاہنے والا نہ ہو۔وَ: اور پھر اضطرار کی ضرورت سے حد سے بڑھنے والا نہ