حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 226 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 226

 : بَیت اﷲ کو لوگوں کے لئے جھُنڈ در جھُنڈ آنے کی جگہ بنایا۔(نور الدین صفحہ۲۵۰) مَثَا بَۃً:ایسا بنایا کہ یہاں لوگ آتے رہیںگے۔ثُبَۃٌکہتے ہیں جماعت کو۔ثائب ایک جماعت کو جو دوسری جماعت سے آ کر مِل جائے۔یَثُبُّ بَعْضُھُمْ اِلٰی بَعْضٍ۔مَثَا بَۃًکے دوسرے معنے ثواب کی جگہ۔یہاں دونوں معنے صحیح ہیں۔عَھِدْنَآ:مضبوط وعدہ لیا۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۸؍مارچ ۱۹۰۹ء) ً:جس مقام پر ابراہیمؑ نے نماز پڑھی اس درجہ کی تم فرماں برداری کرو اور عبادت کرو۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۳۹) :کا مطلب یہ ہے کہ مکّہ معظّمہ کو بُت پرستی اور بُتوں سے پاک کر دو۔(نور الدین صفحہ ۵۳) سُتھرا رکھو اِس میرے گھر کو طواف کرنے والوں ، اعتکاف کرنے والوں اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لئے۔(نور الدین صفحہ۲۵۰)    جب کہا ابراہیمؑ نے اے ربّ کر اِس شہر کو امن کا اور روزی دے اِس کے لوگوں کو میوے جو کوئی ان میں یقین لاوے اﷲ پر اور پچھلے دن پر۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ ۲۰) :واقعی بَیت اﷲ امن کا گھر بنا کر