حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 179 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 179

     اَمَانِیََّّ:امانی کے تین معنے ہیں (۱) امانی جمع امید کی امیدیں(۲) امانی کے معنے تلاوت۔(۳) امانی کے معنے اکاذیب ۱؎۔اَن پڑھ اِن تینوں باتوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔جھُوٹے خیالات ، جھُوٹی امیدیں۔عبارت تو سُن لیتے ہیں مگر مطلب نہیں سمجھتے۔ثَمَنًا قَلِیْلًا :دُنیا۔جیسا کہ فرمایا مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ(النّساء:۷۰)مطلب یہ کہ وہ دُنیا کے چند روزہ فائدہ کے لئے دین کو چھوڑتے ہیں۔مِمَّا کَتَبَتْ اَیْدِیْھِمْ :بائیبل خصوصًا اس میں اناجیل اور اس کے ملحقات ترجمہ در ترجمہ اسکی مصداق ہو چکی ہے اور اب کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اصل کیا تھا۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۲۵؍فروری تراجم کو لے کر کہتے پھرتے ہیں خدا کا کلام ہے۔کتابِ مقّدس میں یُوں لکھا ہے حالانکہ اصل کتاب کا پتہ بھی نہیں لگتا کہ کہاں گئی۔بلکہ یہاں تک مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں کہ ابھی تک یہ فیصلہ بھی نہیں ہؤا کہ وہ اصلی زبان جس میں انجیل تھی عبری تھی یا یونانی۔حالانکہ مسیح علیہ السّلام کے آخری کلمات ایلِیْ ایْلِیْ لِمَا سَبَقْتَانِیْاوران کی قومی اور مادری زبان سے صاف طور پر یہ پتہ لگتا ہے کہ وہ عبرانی ہی تھی مگر یہ یونانی کہتے جاتے ہیں ۱؎ جھوٹی باتیں۔مرتّب ۱؎ جھوٹی باتیں۔مرتّب