حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 134
بعض آدمیوں کو خدا تعالیٰ حُسن دیتا ہے مگر وہ اسی نعمت سے عورتوں کو اپنے اُوپر رجھا کر اپنے لئے موجبِ غضب بنا لیتے ہیں۔دولتمند انسان کے پاس دولت ایک نعمت ہے مگر یہی نعمت خدا کا غب بن جاتی ہے اگر اسے فضولیوں اور عیاشیوں میں صَرف کیا جائے۔یہی حال تندرستی، ذہانت، فراست، موزونیّت طبع کا ہے کہ بعض ایسی باتوں میں لگ جاتے ہیں جو حُسن و عشق سے وابستہ ہیں۔ایک گندی کتاب ہمارے بچپن کے زمانہ میں پڑھائی جاتی تھی جس کا نام بہار دانش ہے۔مَیں نہیں سمھ سکتا کہ ایک شاگرد اپنے استاد کے آگے کس طرح اس کا ترجمہ کر سکتا ہے۔غرض خدا تعالیٰ ذہن و ذکا ، فہم و فراست، جاہ و جلال، حُسن و جمال دیتا ہے مگر انسان انعام لے کر غضب کے نیچے آ جاتا ہے۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۱؍فروری ۱۹۰۹ء) اَب جو رکوع اِس وقت پڑھتا ہوں اس میں نام لے کر ایک منعم علیہم گروہ کا ذکر ہے یعنی آدم اور ایک مغضوب علیہم یعنی شیطان کا اور بھُول میں پڑنے والے گروہ ملائکہ کا۔(ضمیہ اخبار بدرؔ قادیان ۱۱؍فروری ۱۹۰۹ء) اﷲ جو حکم دیتا ہے اس کے ساتھ کچھ نواہی بھی ہوتے ہیں یہاں اُسْکُنْ،کُلَامِنْھَا رَغَدًاتو احکام ہیں اور لَاتَقْرَبَا نہی ہے۔ھٰذِہِ الشَّجَرَۃََ: ایک درخت سے منع کیا جوان کے لئے مُضِر تھا۔بے جاتکلیف اُٹھائی ان لوگوں نے جنہوں نے اس درخت کا نام ڈھونڈھا ہے۔میرے اپنے ذوق کے مطابق یہ اعتقاد