حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 117 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 117

اگر تم شک میں ہو اس سے جو ہم نے اپنے بندے پر اُتارا تو اس کے مثل کوئی ایک ٹکڑا لاؤ اور اﷲ کے سوا اپنے گواہوں کو بُلاؤ اگر سچّے ہو۔پھر اگر تم نے نہ کیا اور ہرگز نہ کر سکو گے تو ڈرو اُس آگ سے جس کا ایندھن آدمی اور پتّھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔(فصل الخطاب حِصّہ دوم صفحہ ۹۳)  کے معنے یہ ہیں کہ انسانوں اور پتّھروں میں جو تعلق پَیدا ہؤا ہے کہ انسانوں نے پتّھروں کی پرستش شروع کر دی ہے یہی تعلق دوزخ کے استعال کا باعث اور اس کا ہیزم ہے۔(نور الدین صفحہ ۱۹)      مومنوں اور نیک عمل لانے والوں کے لئے آرام کی جگہیں ہیں جن کے تلے نہریں بہتی ہیں۔جب کبھی ان سے کوئی میوہ دیا جائے گا کہیں گے یہ تو وہی ہے جس کا ہمیں پہلے وعدہ دیا جا چکا تھا اور پھر ایک نہیں بلکہ رنگارنگ ایک جیسے دوسرے دیئے جاویں گے اور ان کے لئے اس میں جوڑے ہوں گے بیبیاں ہوں گی۔(ضمیمہ اخبار قادیان ۱۱؍فروری ۱۹۰۹ء) عربِ ریگستان کے باشندے ، خشن پوش ، کھجور پر زندگی بسر کرتے تھے ان کے لئے کہا گیا ۔پھر دیکھا اَب تک ہم لوگ قریش اس جنّت کے مالک ہیں۔(نور الدین صفحہ ۲۳۷)