حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 114
: فرمانبردار بنو گے تو اس سے کوئی خدا کی خدائی بڑھ نہ جائے گی بلکہ اِس میں تمہارا ہی فائدہ ہے وہ یہ کہ تم ہی دُکھوں سے بچو گے۔مَیں دیکھتا ہوں آتشک اُنہی کو ہوتی ہے جو نافرمانی کرتے ہیں مَیں نے کبھی نہیں دیکھا کسی کو نماز پڑھنے سے سوزاک ہو گیا ہو یا زکوٰۃ دینے سے کوڑھ ہو گیا ہو۔لوگ کہتے ہیں نیکی مشکل ہے یہ غلط ہے نیکی تو سُکھوں کی ماں ہے۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍فروری ۱۹۰۹ء) سُنو۔او لوگو! فرمانبرداری کرو اپنے اس مُحسن، مربی کی جس نے تم کو اور تم (سے) پہلوں کو خَلق کیا۔اِس سے فائدہ یہ ہو گا کہ دُکھوں سے بچ رہو گے۔(تصدیق براہین احمدیہ صفحہ ۲۵۶) : لوگو اپنے رَبّ کے فرمانبردار بن جاؤ۔فرمانبرداری ضروری ہے مگر کوئی فرمانبرداری بِدُوں فرمان کے نہیں ہو سکتی اور کوئی فرمان اس وقت تک عمل کے نیچے نہیں آتا جب تک کہ اس کی سمجھ نہ ہو۔پھر اس فرمان کے سمجھنے کے لئے کسی معلّم کی ضرورت ہے اور الہٰی فرمان کی سمجھ بِدُوں کسی مُزکّی اور مُطَہِّر القلب کے کسی کو نہیں آتی کیونکہ (الواقعہ:۸۰)خدا تعالیٰ کا حکم ہے۔پس کیسی ضرورت ہے امام کی۔کیسی مزکّی کی۔(الحکم۱۷؍اپریل ۱۹۰۱ء) پھر اُس نے تمہیں اور تمہارے بڑوں کو ہی نہیں بنایا بلکہ تمہاری زندگی کے سامان بھی مہیّا کئے۔رہنے کو زمین ،حفاظت کو آسمان ، بادل سے پانی اُتار کر طرح طرح کے میوے بطور رزق دیئے۔پس تم ایسے خدا کا کوئی ( مدِّ مقابل) نہ ٹھہراؤ۔اور تم غور کرو تو خود اس نتیجہ پر پہنچ جاؤ اور یہ یقین ہو جائے کہ اﷲ کا نِدّواقعی کوئی نہیں۔(ضمیمہ اخبار بدر قادیان ۱۱؍فروری ۱۹۰۹ء) سرکس میں تم لوگوں نے دیکھا ہو گا کہ جانور کِس طرح اپنے مالک کے حکم کے ماتحت چلتے ہیں حالانکہ