حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 105
ہیں اور دوسرے مقام پر علومِ قرآنی کی تحصیل کی راہ بھی تقوٰی ہی قرار دیا ہے جیسے فرمایا (البقرۃ:۲۸۳) یعنی تقوٰی اختیار کرو اﷲ تعالیٰ تمہارا معلّم ہو جائے گا۔تقوٰی کے پاک نتائج بڑے عظیم الشّان ہوتے ہیں ان میں سے ایک تو وہ ہے جو مَیں نے ابھی بیان کیا کہ اﷲ تعالیٰ اس کا معلّم ہو جاتا ہے اور قرآنی علوم اس پر کُھلنے لگتے ہیں پھر تقوٰی ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جس سے اﷲ تعالیٰ کی معیّت حاصل ہوتی ہے جیسے فرمایا (النّحل:۱۲۹) بے شک اﷲ اُن لوگوں کے ساتھ ضرور ہوتا ہے جو متّقی ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو مُحسنین ہوتے ہیں۔احسان کی تعریف رسول اﷲ صلّی اﷲ علیہ وسلم نے یہ فرمائی ہے کہ وہ خدا کو دیکھتا ہو اگر یہ نہ ہو تو کم از کم یہ کہ وہ اِس پر ایمان رکھتا ہو کہ اﷲ اُس کو دیکھتا ہے۔پھر یہ بھی تقوٰی ہی کے نتائج اور ثمرات میں سے ہے کہ اﷲ تعالیٰ ہر تنگی سے متّقی کو نجات دیتا ہے اور اس کوُ ( الطّلاق:۴) رزق دیتا ہے متّقی اﷲ کا محبُوب ہوتا ہے یُحِبُّ الْمُتَّقِیْنَ۔غرض تقوٰی پر ساری بناء ہے۔پھر فرمایا کہ متقی کون ہوتے ہیں؟ اِس کی پہلی نشانی یہ ہےوہ الغیب پر ایمان لاتے ہیں خلوت اور جلوت میں برابر مومن رہتے ہیں۔ایک شخص کا مسجد میں اپنے ہم عصروں اور ملنے والوں کے سامنے ایماندار ہونا سہل ہے لیکن خلوت میں جہاں اسے کوئی نہیں دیکھتا بُجز اﷲ تعالیٰ کے اس کا مومن رہنا ایک امراہم ہے لیکن متّقی خلوت اور جلوت میں برابر مومن رہتے ہیں۔اِسی بناپر کسی نے کہا ہے مشکلے دارم نہ دانشمند مجلس بازپُرس توبہ فرمایاں چرا خود توبہ کمتر میکنند واعظاں کِیں جلوہ بَر محراب و منبر میکنند چُو بخلوت می روَندآں کارِ دیگر میکنند پھر ایمان بالغیب میں بہت سی باتیں ہیں جن کو ماننا چاہیئے۔اصل میں ثواب کے حاصل کرنے کے لئے ایمان بالغیب ضروری شئے ہے۔اگر کوئی شخص مثلاً آفتاب و ماہتاب پر ایمان لاوے تو تم ہی بتاؤ کہ یہ ایمان اس کو کِس ثواب کا مستحق اور وارث بنائے گا؟ کسی کا بھی نہیں۔لیکن جن چیزوں کو اُس نے دیکھا نہیں ہے صرف قرائِن قویّہ کی بناپر ان کو مان لینا کہ وہ اﷲ تعالیٰ کی کتاب میںآئی ہیں ایمان بالغیب ہے جو سُود مند اور مفید ہے۔پھر فرمایا کہ جب انسان ایمان لاتا ہے تواس کا اثر اس کے جوارح پر بھی پڑنا چاہیئے اور اﷲ تعالیٰ پر ایمان کے لئے تعظِیم لِامر اﷲ کا لحاظ ہو اِس لئے فرمایایہ متّقی وہ لوگ ہوتے ہیں جو نماز کو قائم کرتے ہیں کیونکہ نماز اﷲ کے حضور حاضر ہونے کا موقع ہے مومن