انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 701 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 701

2 +1 سورة الناس تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث بات یہ ہے۔(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) کہ حق وصداقت اور نشانات اور آیات کے تعلق میں ظاہری آنکھیں اندھی نہیں ہوتیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں وہ اندھے ہوتے ہیں بوجہ اس کے کہ شیطانی وسوسہ ان کو اپنے اندر لپیٹ لیتا ہے اور روحانی شعائیں دلوں تک پہنچ نہیں سکتیں اور روحانی نور انہیں حاصل نہیں ہوسکتا۔اس لئے اس اندھے پن کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ سے دور چلے جاتے ہیں۔( خطبات ناصر جلد اول صفحه ۳۹۰ تا ۳۹۲)