انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 691 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 691

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ آیت ا تا ۲ ۶۹۱ سورة الكوثر بِسمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الكوثر انا اعطينكَ الْكَوْثَرَ۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ D آپ کو ۱۹۰۴ء میں اوپر نیچے یہ دو الہام ہوئے جن میں دو بشارتیں تھیں۔ایک ۸ / دسمبر ۱۹۰۴ء کو اور دوسری ۱۲ ؍ دسمبر ۱۹۰۴ ء کو۔پہلی بشارت یہ لی کہ :- " رسید مژده که ایام نو بہار آمد ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۳۹) یعنی اللہ تعالیٰ نے بشارت دی کہ نئے سرے سے بہار آ رہی ہے اور نو بہار سے مراد یہ ہے کہ ایک بہار پہلے اسلام پر آچکی ہے یعنی نشاۃ اولیٰ میں اور اب نشاۃ ثانیہ میں ایک اور بہار کا وعدہ ہے اور یہ بہار بالکل ویسی ہے جیسی کہ نشاۃ اولیٰ کی بہار ہے جو اگلے الہام سے ثابت ہے کیونکہ قرآن کریم نے نشأة اولیٰ کی بہار کا ذکر کوثر کے لفظ میں بیان فرمایا ہے یعنی انا اعطينك الكوثر یہ بہا تھی اور اب بھی اس کے ساتھ وہی وعدہ ہے یعنی نو بہار میں بھی کوثر کا وعدہ ہے۔اس تفصیل میں تو میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ ایک بڑی عظیم بشارت تھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تھی۔تفسیر کبیر میں اسے بڑی وضاحت اور تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے جو دوست اسے پڑھ سکتے ہیں وہ ضرور پڑھیں۔غرض یہ ایک عظیم اور All round (آل راؤنڈ ) یعنی باقی بشارتوں پر محیط ہے۔پس یہ اِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ اس قسم کی بشارت تھی۔اب پہلے یہ فرمایا کہ رسید مژدہ کہ ایام نو بہار آمد یعنی ایک بہار پہلے آچکی ہے اور نئی بہار آ رہی ہے۔یہ خوشخبری ہمیں ۸ کو ملی اور بارہ ۱۲ تاریخ کو اللہ تعالیٰ نے آپ کو الہاما