انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 572
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۵۷۲ سورة المرسلات كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ ( النور : ۵۶) کے ماتحت آخری خلیفہ اور مسیح موعود بنایا گیا جس کے سپر دنوع انسانی کو امت واحدۃ بنانا کیا اور آپ نے بتایا ہے کہ امت واحدۃ بنانے پر تین سو سال سے زیادہ زمانہ نہیں لگے گا اور جیسا کہ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ میرے نزدیک تو ہماری کامیابی کا زمانہ جسے قریباً آخری کامیابی کہنا چاہیے وہ دوسری صدی ہے جس کے لئے صد سالہ جو بلی فنڈ بھی قائم ہوا اور صد سالہ جوبلی کا منصوبہ بھی تیار ہو رہا ہے جس صدی کا ہم نے استقبال کرنا ہے، اسلام کے غلبہ کی صدی۔پس اسلام کے غلبہ کی صدی نوع انسانی کے امت واحدۃ بن جانے کی صدی آ رہی ہے تو یہ ساری پیشگوئیاں اور یہ سارے مقاصد ختم ہو گئے اور ایک منافق کی بڑ کی طرف ایک مومن کان دھرے گا؟ یہ تو ویسے ہی نہیں ہو سکتا۔میں بھی جانتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ کہ جماعت کس قسم کی ہے لیکن ان کے لئے دعا کرنی چاہیے کہ خدا تعالیٰ ان کے لئے تو بہ کا دروازہ بند نہ کرے کیونکہ بہت سے منافقوں کو خدا تعالیٰ نے توبہ کی توفیق دی اور پھر انہوں نے قربانیاں دیں بلکہ بہت سے کافروں کو تو بہ کی توفیق دی اور انہوں نے قربانیاں دیں۔( خطبات ناصر جلد ہفتم صفحه ۱۴۱، ۱۴۲)