انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 534
تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث ۵۳۴ سورة الجن تو یہ ہے خدا کے کلام کی برکت اور یہ ہے اسلام کی مسجد کی شان۔یہ مسجد بہت خوبصورت ہے۔اس کو دیکھنے کے لئے اب تک جب بھی کوئی عیسائی یا غیر مسلم آتا ہے تو اگر نماز کا وقت ہوتا ہے وہ بھی نماز میں شامل ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ نے ہمیں اسلام جیسا عظیم مذہب دیا ہے اور قرآن جیسی حسین شریعت عطا کی ہے لیکن افسوس ہے لوگ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔لوگوں کی یہ بھول بھی بہت بڑی بھول ہے۔(خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۳۷ تا ۳۸) ایک متعصب قلم نے یہ لکھ دیا کہ اسلام میں عورت کو مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، مسجد نا پاک ہو جاتی ہے اور ایک اور فضول سی بات لکھ دی اس کو تو میں چھوڑتا ہوں۔اس پر عورتیں وہاں تما شا دیکھنے کے لئے آنے لگیں کہ کیا ایسی بھی کوئی عبادت گاہ ہے جہاں عورت داخل نہیں ہو سکتی۔یہ دیکھنے کے لیے آتی تھیں لیکن جب وہاں پہنچتی تھیں اور ہمارے آدمی کہتے تھے کہ بوٹ ا تار وجوتیاں اتارو اور اندر چلی جاؤ تو وہ کہتیں کہ ہیں؟ اندر جاسکتی ہیں ہم ؟ اس کی اجازت ہے ہمیں؟ ہمارے اخبار نے تو یہ لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجازت کیوں نہیں۔اندر جا کر دیکھو۔پھر وہ اندر جاتیں۔مسجد خدا کا گھر ہے میرا تیرا گھر تو ہیں وَ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ اور اس کے درودیوار میں اور اس کے فرش میں ، اپنے اس گھر میں خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے برکتیں رکھی ہیں۔سادہ سی ایک جگہ ہے۔کوئی یہ دیکھ کر کہتا ہے کہ اچھا؟ ایسی سادہ کہ جہاں کوئی تصویر ہی نہیں لڑکائی ہوئی۔انہوں نے تو خداوند یسوع مسیح کی اور حواریوں کی اور مریم کی تصویروں سے اپنے گر جاؤں کو سجایا ہوا ہے لیکن یہاں خدا کا ذکر اور اس کی یاد ہے۔آدمی اس کے عشق میں مست ، گم سم ، دنیا جہان سے بیزار وہاں بیٹھا ہوا ہوتا ہے اس کو کسی اور چیز کی کیا ضرورت ہے۔یہ چیزیں اثر کرتی ہیں۔میں نے ۱۹۶۷ء میں ڈنمارک میں یہی اعلان کیا کہ اَنَّ الْمَسْجِدَ لِله اور اس وقت تک دس ہزار سے زیادہ غیر مسلم ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر نماز میں شریک ہو کر نماز پڑھ چکا ہے۔ہم خوش ہیں کہ خدا کے وہ بندے جنہوں نے خدا کی معرفت حاصل نہیں کی لیکن ان کے دماغوں میں خدائے واحد و یگانہ کا اندھیر اساتخیل موجود ہے انہوں نے ہمارے ساتھ کھڑے ہو کر خدا تعالیٰ کی عبادت کی۔ان کو یہی کہا گیا تھا کہ اگر ایک خدا کی پرستش کرنا چاہتے ہو تو یہ دروازے تمہارے اوپر بند نہیں ہوں گے یہاں آ کر اپنے عقیدے کے مطابق جس طرح مرضی خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرو۔شرک کی