انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 511 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 511

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ ۵۱۱ سورة الحاقة بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الحاقة آیت ۷ تا ۹ وَأَمَّا عَادٌ فَأَهْلِكُوا بِرِيْجٍ صَرُ صَرٍ عَاتِيَةٍ سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ لا لا سَبْعَ لَيَالِ وَ ثَنِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعى كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ أَ فَهَلْ تَرَى لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ۔قرآن مجید اس خدا نے نازل فرمایا ہے جو شَدِيدُ الْعِقَابِ ہے۔کہ جب وہ سزا دینے پر آتا ہے تو بہت سخت سزا دیتا ہے۔اس عزیز و قہار کے قہر اور غضب اور لعنت اور سزا اور عذاب سے اگر بچنا چا ہو تو اس کا طریق بھی یہی کتاب تمہیں بتلائے گی۔کبھی تمہارے دل میں پہلوں کی مثال بیان کر کے خوف اور خشیت پیدا کرے گی تا تم اس کی طرف جھکو اور اس کے رحم کو جذب کرو۔سورۃ الحاقۃ میں مثلاً شَدِیدُ الْعِقَابِ کی قدرت کی ایک مثال بیان کی ہے تاکہ دلوں میں خوف پیدا ہو اور انسان خدا کی طرف پیٹھ کرنے اور اس سے پہلو تہی کرنے سے بچے۔اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں بیان فرمایا ہے کہ خمود کی قوم ایک ایسے عذاب سے ہلاک کی گئی تھی جو اپنی شدت میں انتہاء کو پہنچا ہوا تھا۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَأَمَّا عَادُ لا لا فَأَهْلِكُوا بِرِيْجٍ صَرُصَرٍ عَاتِيَةٍ - سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَ ثَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعى كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلِ خَاوِيَةٍ - فَهَلْ تَرى لَهُم مِّن بَاقِيَةٍ - ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے عاد کی قوم پر جو اللہ تعالیٰ کا قہر نازل ہوا تھا اس کا مختصراً مگر بڑے ہی مؤثر طریق پر بیان کیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ ایک ایسا عذاب تھا جس میں ساری قوم کو تباہ کر دیا گیا۔فَهَلْ تَرى لَهُمْ مِنْ