انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 460
تفسیر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ ۴۶۰ سورة الجمعة پہلے بھی ، میرے دماغ میں۔ہر تبدیلی انسانی زندگی میں اس لئے آرہی ہے کہ آخر کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت جو ہے وہ انسان پر ظاہر ہو اور وہ تبدیلیاں ہم کر رہے ہیں تم کر رہے ہو کون کر رہا ہے ہمارے مرد کر رہے ہیں عورتیں کر رہی ہیں خدا کر رہا ہے خدا کے فرشتے جو انسان کو نظر نہیں آتے وہ آسمانوں سے نازل ہوتے اور دلوں میں تبدیلیاں پیدا کر دیتے ہیں وہ لوگ جن کی زبانیں اسلام کو برا بھلا کہتے تھکتی نہیں تھیں ان کی آنکھوں سے آنسوؤں سے خود میری آنکھوں نے اسلام کی تعریف سننے کے بعد آنسو ٹپکتے دیکھے ہیں۔یہاں پہلی بات پہلا مقصد یہ بتایا گیا يَتْلُوا عَلَيْهِم آیتہ یہ جو آیات ہیں یہ خانہ کعبہ کا مقصد بھی ہے این بینت چوتھی غرض میں نے بتائی تھی ایسے بسنت اور میں نے بتایا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کعبہ سے ظاہر ہونے والا نور ایسے نشانات اور تائیدات سماوی کا منبع بنے گا جو ہمیشہ کے لئے زندہ رہیں گے آسمانی نشانوں کا دروازہ ہمیشہ کے لئے کھولا گیا ہے فرمایا بلْ هُوَ ایتا یہ دوسری آیت ہے قرآن کریم کی بَلْ هُوَ ايتَ بَيْنَتُ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أوتُوا الْعِلم کہ قرآن کریم کا حقیقی علم رکھنے والوں کے سینوں کے اندر ایتا بینت ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں ان کے سینوں میں پیدا ہوئیں اور ہر لحظہ وہاں سے نکلتی اور دنیا کو عظمت قرآنی اور عظمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بتا رہی ہیں۔آیت کے معنی ہیں يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آیتہ آیات کا مفرد ہے الا یہ اور اس کے معنی لغت میں لکھے ہیں ھی العلامة النظاھرۃ ظاہری علامت ، ہر وہ ظاہری چیز ، ظاہری علامت جس کے ذریعے کسی دوسری خفی چیز کا پتہ لگے، ایک معنے اس کے یہ ہیں اور دوسرے یہ جو آیات ہیں، آیات وہ عقلی امور ہیں جو خدا کی ذات یا صفات کی نشاندہی کرتی ہیں ان کی طرف راہنمائی کرنے والی ہیں ان میں دلائل عقلیہ بھی آتے ہیں وہ بھی آیت بنتی ہے دلائل عقلیہ جو قرآن کریم میں زبردست عقلی دلائل ہیں ان کو بھی قرآن کریم کی زبان میں آیت کہا گیا ہے۔قرآن کریم کی ہر آیت، آیت کہلاتی ہے ناں۔ہم کہتے ہیں اس سورۃ کی اتنی آیات، اتنی آیات، جو دلائل عقلیہ ، جو خدا تعالیٰ کی معرفت عطا کرنے والی ہیں۔اسی طرح آیات سے وہ آسمانی نشانات اور معجزات مراد لئے جاتے ہیں جو اپنے پاک بندہ کے ذریعے اللہ تعالیٰ ظاہر کرتا اور ان کے نتیجہ میں انسان کی ہدایت کے سامان پیدا کرتا ہے۔آسمانوں اور زمین کی پیدائش کو بھی ، یہ یادرکھیں بہت سارے لوگ اس چیز کو بھول جاتے ہیں، آسمانوں اور زمین