انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 434 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 434

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث ۴۳۴ بتاتا ہے اور بیٹا پیدا کرنا بھی احتیاج ثابت کرتا ہے۔سورة الحشر چوتھے یہ کہ وہ اپنے کام کے لحاظ سے واحد لاشریک ہے اس کے فعل میں کوئی اس کی برابری نہیں کر سکتا۔باعتبار فعل بھی اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔پس اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق اسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔وہ ایک ہے، احد ہے مرتبہ وجوب میں اور اس لحاظ سے کہ کسی کی اسے احتیاج نہیں اور ہر دوسرے کو اس کی احتیاج ہے۔اس کا کوئی شریک نہیں اور نسبت کے لحاظ سے بھی اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور اپنے فعل کے لحاظ سے بھی اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔جب ہم صفات باری کے بارے میں بات کریں گے تو یہ بات عیاں ہو جائے گی کہ جن صفات میں بظاہر انسان کی بعض صفات یا اس کے افعال کی خدا تعالیٰ کے افعال کے ساتھ مشابہت پائی جاتی ہے وہ بھی حقیقی مشابہت نہیں ہے۔ہر دو میں بنیادی فرق ہے لیکن وہ تو بعد کی بات ہے، اس وقت تو میں یہ بتارہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات کے متعلق اسلامی تعلیم ہمیں یہ بتاتی ہے کہ خدا ایک ہے، کسی جہت اور کسی طور پر کوئی اس کا شریک نہیں ہے۔پھر اسلام ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ اللہ وہ ذات ہے جو تمام تعریفوں کی مستحق ہے فرمایا الحمدُ لِلَّهِ (الفاتحۃ:۲) اور اللہ وہ ذات ہے جو تمام صفات حسنہ سے متصف ہے فرمایا لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنٰی اور اللہ وہ ذات ہے جو تمام فیوض کا مبدا ہے فرمایا رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) کسی کی تعریف اس کی خوبی کی بنا پر کی جاتی ہے یا اس کے احسان کی بنا پر کی جاتی ہے۔اللہ تمام صفات حسنہ اور اچھے اوصاف کا مالک ہے اور حقیقتا وہی اس کا مستحق ہے۔ان اوصاف کی کچھ جھلکیاں تشبیہی طور پر انسان کو بھی ملیں۔بعض جگہ دوسروں میں بھی اس کا پر تو نظر آتا ہے لیکن حقیقی طور پر الاسماء الْحُسْنٰی کا سزاوار اللہ تعالیٰ ہی کی ذات ہے اور وہی سب تعریفوں کا مستحق ہے اور اسی طرح خدا تعالیٰ کی ذات پاک اور قدوس ہے۔وہ تمام رذائل اور عیوب اور نقائص سے منزہ ہے۔اس کی تمام صفات اس کی ذات کے مناسب حال ہیں۔اللہ تعالیٰ کی جو عظمت اور جلال اور کبریائی ہے اس کے مناسب حال تمام صفات حسنہ اس کے اندر پائی جاتی ہیں۔اس کی ذات اور صفات میں کوئی تضاد نہیں۔یہ ایک بار یک فلسفیانہ مسئلہ ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔غرض خدا تعالیٰ کی ذات اور اس کی