انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 404
تفسیر حضرت خلیفہ المسیح الثالث ۴۰۴ سورة الواقعة تھا۔اس طرح ایک کے بعد دوسرا انقلاب آیا۔پہلے سرمایہ داری کا انقلاب آیا ( یہ ایک لمبا مضمون ہے اللہ تعالیٰ نے زندگی اور توفیق دی تو کسی وقت مثالیں دے کر یہ سارا مضمون بیان کروں گا ) پھر روسی اشترا کی انقلاب آیا۔اگر اشتراکی انقلاب نہ آتا تو چین میں سوشلزم کا انقلاب آیا ہے اس کا بھی امکان پیدا نہ ہوتا۔کیونکہ یہ دونوں بنیادی طور پر ایک دوسرے سے مختلف اور چینی سوشلزم اسلام سے زیادہ قریب ہے۔غرض پہلے سرمایہ داری کا انقلاب پھر کمیونسٹ (اشترا کی ) انقلاب اور پھر چینی سوشلٹ انقلاب نہ آیا ہوتا تو ساری دنیا میں اسلام کے غالب ہونے کے لئے سامان نہ پیدا ہوتے۔پس یہ ایک حقیقت ہے کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب ترین روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اسلام کا جو آخری غلبہ ادیان باطلہ اور فلسفہ ہائے باطلہ پر مقدر ہے اس کے لئے سرمایہ داری کے انقلاب کے وقت سے بنی نوع انسان کو تیار کیا گیا ہے۔اس لئے میرے احمدی بھائیوں اور بہنوں کو ان انقلابی تحریکوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔یہ تو ہمارے لئے تمہید کے طور پر ہیں۔چنانچہ دیکھ لیں جس وقت سرمایہ داری کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہو رہا تھا۔اس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنی جوانی کے زمانہ میں داخل ہو رہا تھا۔جس وقت اشتراکیت کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہو رہا تھا۔اس وقت چینی سوشلزم کا انقلاب اپنی جوانی میں داخل ہو رہا تھا اور انشاء اللہ اور اسی کے فضل سے اور جیسا کہ میں دیکھ رہا ہوں یہ ایک خاص سلسلہ ہے جو ایک زبر دست البی منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے۔اس لئے میں علی وجہ البصیرت اور پورے وثوق کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ جس وقت چینی سوشلزم کا انقلاب اپنے بڑھاپے میں داخل ہور ہا ہو گا اسلام کا عظیم انقلاب اپنی جوانی میں داخل ہورہا ہو گا۔اس لئے ہماری جماعت پر بڑی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔میں نے اپنے ایک خطبہ جمعہ میں بتایا تھا کہ جہاد اکبر کے ذریعہ اسلام کی ایک زبردست فوج تیار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔یہ اسلام کی وہ روحانی فوج ہوگی جس کے ذریعہ اسلام کو عالمگیر غلبہ نصیب ہوگا۔اس لئے ہمارے نوجوانوں کو بہکنا نہیں چاہیے۔ہمارے نوجوانوں کو ایثار دکھانے اور قربانی پیش کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے۔میں نے بتایا ہے کہ اس وقت تک دو انقلاب بڑھاپے میں داخل ہو چکے ہیں پہلا سر مایہ داری کا نظام ہے یہ بظاہر دم تو ڑ رہا ہے پتہ نہیں اس کی عمر کتنی لمبی ہے۔روسی اشترا کی نظام میرے نزدیک