انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 374 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 374

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ۳۷۴ سورة النجم ذہین بچے ہیں ان کو بہت بچپن کی باتیں یاد ہیں لیکن پیدائش کے بعد کی جو چیخ نکلی اس کے منہ سے وہ کسی کو بھی یاد نہیں ہوگی لیکن خدا کہتا ہے میں تمہیں اس وقت بھی جانتا تھا جب ابھی تم اپنی ماں کے پیٹ میں پوشیدہ تھے اس لئے فَلَا تُرَكُوا أَنْفُسَكُم تم پاکیزگی کا دعوی میرے سامنے مت کرو۔ھو اَعْلَمُ بِمَنْ القَى خدا جانتا ہے کہ تم میں کون متقی ہے اور کون متقی نہیں ہے۔(خطبات ناصر جلد هشتم صفحه ۳۸۱ تا ۳۸۳) آیت ۳۴ تا ۴۲ أَفَرَعَيْتَ الَّذِي تَوَلَّى وَ اعْطَى قَلِيلًا وَ الذي أَعِنْدَهُ عِلْمُ الْغَيْبِ فَهُوَ يَرَى اَم لَمْ يُنَبِّاً بِمَا فِي صُحُفِ مُوسَى وَ إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وفى لى اَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى وَ اَنْ لَّيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى وَ أَنَّ سَعْيَه سَوْفَ يُرَى ثُمَّ يُجْزَهُ الْجَزَاء الْأَوْلَى وَ أَنَّ إِلَى رَبَّكَ الْمُنْتَهى اللہ تعالیٰ سورہ نجم کی ان دو آیات کے بعد ان لوگوں سے مخاطب ہوکر فرماتا ہے جو کچھ دیتے اور بقیہ کے متعلق بخل کرتے ہیں کہ کیا ان کو علم نہیں ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا اٹل قانون ہے۔جو پہلی الہامی کتب میں بھی نظر آتا ہے۔یعنی اَلا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى - وَزَرَ کے ایک معنے تو گناہ کے ہیں لیکن میں جو تفسیر کر رہا ہوں وہاں گناہ کے معنی چسپاں نہیں ہوتے۔میری تفسیر کے مطابق بوجھ کے معنے ہیں یعنی خدا تعالیٰ کا یہ اٹل قانون ہے کہ کوئی جان دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔جس کی استعداد پچاس اکائیاں ہے وہ اسی اکائیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی جو پچاس اور ساٹھ کے درمیان فرق ہے یا پچاس اور سو کے درمیان فرق ہے وہ تو دوسرے کا بوجھ ہے (جس کی طاقت زیادہ ہے اور ) اس کے اوپر نہیں پڑ سکتا۔اس کی جان پر اتنا ہی بوجھ پڑے گا جتنا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ صلاحیتوں کے مطابق اٹھانے کے قابل ہے اس سے زیادہ نہیں لیکن اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ میں نے جو کوتاہی کی، میں نے جو غفلت کی ، میں نے جو کمزوری دکھائی اور جو قربانی مجھے پیش کرنی چاہیے تھی ، میں نے پیش نہیں کی تو کوئی اور شخص اس کی خاطر اس کمی کو پورا کر دے گا۔یا ناممکن ہے اس واسطے کہ اس میں بھی تو اپنی استعداد سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی اہلیت نہیں ہے اگر اس کی ذمہ داری اتنی اکائیاں ہے تو اشی اکائیوں پر اس