انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 350 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 350

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث ۳۵۰ سورة الذاريات جائز طور پر خدا تعالیٰ نے جو چیز حلال قرار دی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جس کو حرام کہا ہے اس سے بچتے ہوئے اپنی مرضی سے جو مرضی کھاؤ لیکن ہر شخص کو مناسب حال متوازن غذا ملے گی پہلے۔یہ جو میں فقرہ بول رہا ہوں شاید بہت سارے نوجوان سمجھیں ہی نہ۔مناسب حال بدلتی ہے۔مثلاً ایک ابھی پیچھے جیسے بڑا یہاں شور تھا کشتی ہو رہی تھی جاپان اور پاکستان کی تو ایک پہلوان کی مناسب حال اور غذا ہے اور ایک وہ نخستی سابچہ نور صاحب کے پاس بیٹھا ہوا ہے پتا نہیں کون تھا جس کا معدہ اور نظام ہضم جو ہے اس کے مطابق مناسب حال بالکل اور چیز ہے۔مناسب حال غذا عمر کے ساتھ بدل جاتی ہے۔مناسب حال غذا کام کی نوعیت کے ساتھ بدل جاتی ہے مثلاً ایک زمیندار جو ہے وہ ہمیشہ نہیں لیکن بہت سارے سال کے ایسے بھی دن ہیں یا ہفتے ہیں جن میں اس کو بڑی محنت کرنی پڑتی ہے، دن رات محنت کرنی پڑتی ہے اور اس محنت کے نتیجہ میں وہ شاید ڈیڑھ دوسیر آٹا بھی کھا جائے تو ایک وقت میں ہضم کرے گا۔تو مناسب حال کو یہ سمجھ لو کہ جس کو وہ ہضم کر سکتا ہے اور متوازن کا مطلب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے صرف ہمارے لئے آٹا یا میدہ یا سوجی یا چنا یا کئی پیدا نہیں کی یا صرف گوشت نہیں پیدا کیا یا صرف شلجم کی تر کاری نہیں پیدا کی یا صرف اخروٹ اور بادام یہاں کشمیر قریب ہی ہے وہاں بڑا رواج ہے اخروٹ بہت کھاتے ہیں وہاں کے لوگ وہ نہیں پیدا کئے بلکہ یہ اب انہوں نے بڑی ریسرچ کی ہے اسلام کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق اس کو پروٹینز کہتے ہیں یہ گوشت یا Nuts یا پنیر یا دودھ تو ان کا بھی کہتے ہیں آپس میں توازن پیدا کرو اور یہ پہلوان مثلاً گھی بڑا کھا جاتے ہیں۔بادام بڑا کھا جاتے ہیں۔وہ اس کو ہضم کر رہے ہوتے ہیں اور ان کو طاقت چاہیے اپنے کام کے لئے۔ایک کلرک جو بیٹھا ہوا ہے وہ آدھ سیر آٹا کھائے تو اس کو اسہال شروع ہو جائیں گے۔ایک زمیندار جو ساری رات کام کرتا رہا ہے اپنی زمینوں کے اوپر وہ صبح جس وقت کھانے پہ بیٹھتا ہے جس کو ہم ناشتہ کہتے ہیں اس کا پہلا کھانا ہوتا ہے اس وقت سیر پکی روٹیاں کھا جائے گا اور وہ ہضم کرے گا اس کو تو یہ ہے مناسب حال اور متوازن کا مطلب یہ ہے کہ جو مختلف خدا تعالیٰ نے غذائیں بنائی ہیں اپنی قسم کے لحاظ سے مختلف جس کو انہوں نے Fat یعنی چکنائی، جس کو انہوں نے (Carbohydrate) نشاستہ یا میدہ کہا۔یہ جس کو انہوں نے پروٹین کہا آگے ان کی بھی بہت ساری قسمیں ہیں۔پروٹین کے متعلق تھوڑا سا اب میں نے بتایا۔یا جس کو انہوں نے Vitamins