انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 19 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 19

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ ۱۹ سورة لقمن بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة لقمن آیت ۱۳ وَلَقَدْ أَتَيْنَا لُقْمَنَ الْحِكْمَةَ أَنِ اشْكُرُ لِلهِ ۖ وَمَنْ يَشْكُرُ فَإِنَّمَا يَشكُرُ لِنَفْسِهِ وَمَنْ كَفَرَ فَإِنَّ اللهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ اس آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی ذات کی طرف تو ساری حمد رجوع کرتی ہے۔الحمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحة: ۲) اس بات کا محتاج نہیں کہ اس کے بندے اس کا شکر ادا کریں۔بندے اس بات کے محتاج ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ کی نعمتیں پائیں تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں۔اگر اللہ تعالیٰ کے بندے اللہ تعالیٰ کی جس قدر نعمتیں ہوں اسی قدر اس کا شکر ادا کرتے چلے جائیں۔فَإِنَّمَا يَشْكُرُ لنفسہ۔جو اس شخص یا اس جماعت کے فائدہ ہی کے لئے ہے، اللہ تعالیٰ کو اس کی ضرورت نہیں۔شکر زبان سے بھی ہے اس کی حمد بہت کرنی چاہیے۔شکر کا ایک جذبہ بھی ہے جو انسان کے دل اور اس کے دماغ میں پیدا ہوتا ہے اور ہر وقت اس کی کیفیت ایک ایسے شخص کی ہوتی ہے کہ جس پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار فضلوں کے نتیجہ میں سوائے حمد کے اس کے وجود میں کچھ باقی نہیں رہتا۔(خطبات ناصر جلد ۱ صفحه ۱) آیت ۲۰،۱۸،۱۴ وَإِذْ قَالَ نُقُمنُ لِابْنِهِ وَهُوَ يَعِظُهُ يُبُنَيَّ لَا تُشْرِكُ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ يبنى اَقِمِ الصَّلوةَ وَ امْرُ بِالْمَعْرُوفِ وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَاصْبِرُ عَلَى مَا