انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 278
تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث ۲۷۸ سورة الدخان جنتی کی زوج ، حور! یہ ۵۲ ویں سورۃ ہے۔اس سے پہلے ۴۴ ویں سورۃ ہے (الدخان ) وہ آیت اب میں پڑھ دیتا ہوں۔یہ سورۃ دخان ۴۴ ویں سورۃ ہے جو ۵۲ ویں سورۃ سے پہلے ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے متقی امن والے مقام میں ہوں گے۔اگلی سورۃ میں یہ تھا کہ متقی مومن جنتوں میں نعمتیں حاصل کرنے والے ہوں گے۔پہلے یہ سورۃ دخان جو ترتیب کے لحاظ سے پہلی آیت ہے قرآن کریم میں جہاں ”حور" کا لفظ آیا ہے اس کے آگے پیچھے جو مضمون ہے وہ ۴۴ ویں سورۃ اور ۵۵ آیت میں ہے کہ متقی امن والے مقام میں ہوں گے۔جنتوں میں، چشموں میں ، ریشم اور تافتہ پہنیں گے یعنی ان کا لباس ایسا ہوگا جو لباس کے مس سے وہ روحانی راحت حاصل کر رہے ہوں گے اور ایک دوسرے کے مقابل بیٹھے ہوئے ہوں گے۔كذلك ایسا ہی ہوگا کوئی شبہ نہ کرے وَ زَوَّجُنُهُم بِحُورٍ عِین اور ہم بڑی آنکھوں والی ، سیاہ آنکھوں والی نوجوان نیک عورتوں سے ان کی شادی کریں گے یعنی ان کی بیوی اس حالت میں ان کو ملے گی کہ بڑھیا نہیں ہوگی لولی لنگڑی نہیں ہوگی ، معذور نہیں ہوگی، کم عقل نہیں ہوگی، اپنی زندگی سے پیار نہ کرنے والی اور نشو نما کی خواہش نہ رکھنے والی نہیں ہوگی بلکہ اس کی تو خواہش یہ ہوگی کہ صبح کی جو کیفیت ہے شام کو اس سے بڑھ کے ہو جیسا کہ احادیث میں آیا ہے یہ بیوی (حور عین ) جوان اور پاک باز ہوگی۔ان دو آیتوں میں حور کے ساتھ زوجنا آ گیا۔اب یہ تو نہیں کہ جہاں بھی اللہ تعالیٰ لفظ ”حور“ کو استعمال کرے ضرور وہاں یہ دہرائے کہ ذو جنھم وہ بیوی ہے جنتی کی۔تلاوت قرآن کریم کرنے والے کے سامنے پہلے دوسورتیں ایسی آئیں سورۃ دخان اور سورۃ طور جن میں بتادیا گیا کہ جس کو ہم حور کہتے ہیں وہ جنتی کی بیوی ہے۔جہاں بھی حور کہیں گے وہ جنتی کی بیوی ہوگی۔سورۃ رحمان میں جنت کے متعلق بتایا۔ان باغوں میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی۔جنت باغ کو کہتے ہیں۔جنت میں باغ بھی ہوں گے محل بھی ہوں گے، سارا کچھ ہوگا۔جو چاہیں گے پائیں گے۔جنت کے باغات میں نیک اور خوبصورت عورتیں ہوں گی زوج کی حیثیت میں۔خود مَّقْصُورَت فِي الْخِيَامِ (الرحمان: ۷۳) حوریں کالی آنکھوں والی اور خیموں میں بھی وقت گزار نے والی۔یہ نہیں کہ ہر وقت وہ خیموں میں ہی رہنے والی ہیں۔خیموں میں بھی وقت گزارنے والی، نیچی