انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 273 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 273

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث ۲۷۳ سورة الزخرف بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُونَ (المؤمنون: ۷۲) ہم ان کے پاس ان کی عزت کا سامان لے کر آئے تھے اور دُنیا میں کوئی عقل مند انسان اپنی عزت اور شرف کے سامان کی وصولی میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا یا لینے سے انکار نہیں کرتا۔لیکن یہ عجیب قوم ہے کہ جو سامان ہم ان کی عزت یا شرف کا لے کر آئے تھے وہ اپنی عزت کے ان سامانوں سے اعراض کر رہے ہیں اور قرآن کریم کی طرف توجہ نہیں کرتے۔خطابات ناصر جلد ۱ صفحه ۴۸۴)