انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 245 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 245

تفسیر حضرت خلیفۃالمسیح الثالث ۲۴۵ سورة حم السجدة چل کر اس سے زندہ تعلق قائم نہیں کرو گے اور ہر آن اور ہر لحظہ اس سے برکتیں حاصل کر کے اپنی نشوونما اور سکون اور راحت کے سامان پیدا نہیں کرو گے تو ہدایت اپنی جگہ رہے گی، وہ رب اپنی جگہ رہے گا اور تمہاری محرومیت اپنی جگہ رہے گی۔پھر بھی تم محروم رہو گے۔تو دعا الی اللہ سب سے احسن قول، عقیدہ اور عمل اس شخص کا ہے جو بلاتا ہے اللہ تعالیٰ کی صحیح صفات جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں اور اس کی ذات کی عظمت کی طرف لوگوں کو صحیح تو حید ، خالص تو حید وہ قائم کرنا چاہتا ہے۔جس کے لئے اس نے اپنی بھلائی کے لئے بھی اور دوسروں کی بھلائی کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کی۔اور وہ بلاتا ہے (دعا الی اللہ ) لوگوں کو اس امر کی طرف کہ خدا تعالیٰ کے کامل فرما نبردار مسلم بن جاؤ۔مسلم کے معنی ہی ہیں کامل فرمانبردار بن جاؤ۔اور کامل فرمانبرداری کس کی؟ قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی (الانعام : ۷۲) اس ہدایت کی کامل اطاعت کرو، ہر حکم کی جو اللہ تعالیٰ نے تمہاری بھلائی کے لئے نازل کیا ہے۔ہر اس چیز سے بچو جس کے بچنے کا اس نے تمہیں کہا ہے سختی کے ساتھ یہ نہیں کر نہ کر نواہی جو ہیں۔اسی لئے سورۃ الا انعام میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔قُلْ إِنَّ هُدَى اللهِ هُوَ الْهُدی راہنمائی۔راہنمائی کیوں ہوتی ہے؟ راہنمائی ہوتی ہے۔بھولا بھٹکا ہے اس کو ہدایت کی ضرورت ہے۔اس کو راہنمائی کی ضرورت ہے۔یہاں ربوہ میں بھی بہت سے آ جاتے ہیں اور آپ میں سے کسی کو پوچھتے ہیں ہم نے فلاں جگہ جانا ہے۔ایک دوست ہمارا رہتا ہے اس کا راستہ کہاں ہے؟ یہ اللہ کی ہدایت کامل ہدایت انسانوں کی تمام صلاحیتوں کی صحیح ، خالص اور پوری نشو و نما کرنے والی جو ہدایت ہے یہ سوائے اللہ کے جو انسان کو جانتا اور پہچانتا ہے اس لئے کہ وہ خالق ہے اور کوئی دے ہی نہیں سکتا۔میں تو آپ کو نہیں جانتا نہ مجھے آپ کے اندرونے کا پتا۔نہ مجھے آپ کے خیالات کا پتا۔نہ مجھے آپ کے اخلاق کا پتا۔نہ مجھے آپ کی دلچسپیوں کا پتا۔نہ مجھے آپ کی قوتوں اور صلاحیتوں کا پتا۔میں آپ کے لئے ہدایت کیسے کر سکتا ہوں پیدا۔نہ آپ ایک دوسرے کی ہدایت کر سکتے ہیں۔ہدایت تو وہی دے سکتا ہے جس نے پیدا بھی کیا اور جو ہر وہ علم جس کا ہماری ذات سے تعلق ہے وہ جانتا ہے اسے۔وہ علم رکھتا ہے۔وَ اُمِرْنَا لِنُسُلِمَ یہاں بھی یہ کہا ہے اور ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم اطاعت کریں لرب العلمين (الانعام: ۷۲) اس رب کی