انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 74 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 74

۷۴ سورة الانعام تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ہماری ربوبیت کے لئے جو اس نے سامان پیدا کئے اس کی طرف وہی راہنمائی کر سکتا ہے۔اس کے لئے اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے فرما یا قَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا میں جیسا کہ میں نے بتایا عربی لغت کے لحاظ سے تین پہلو پائے جاتے ہیں۔زبان سے اعلان کرنا مذہبی ہدایت کے متعلق، عقائد کے متعلق دل میں اسی کے مطابق عقیدہ رکھنا اور اس کے مطابق اس کے عمل رکھنا۔پھر آگے اس کی تشریح کر دی عَمِلَ صَالِحًا میں کہ اپنے ایمان کے مطابق اور لوگوں کی ضرورت اور ان کی عقل اور سمجھ کے مطابق ان سے نیکی اور وعظ کی بات کرنا اور وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى (المائدة: ۳) کے مطابق ان سے حسن سلوک کرنا اور ان سے تعلق کو قائم رکھنا۔وَ قَالَ إِنَّنِي مِنَ المُسْلِمِينَ اور اپنا نمونہ ان کے سامنے رکھنا۔کہنا کہ دیکھو میں نے اپنے ربّ کو پہچانا ہے۔میں عرفان ذات وصفات باری رکھتا ہوں اور خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میرے دل میں صحیح عقیدہ محض اس کی رحمت سے راسخ ہوا۔اس کے مطابق میں اعلان کر رہا ہوں اور وہ اتنا راسخ ہے کہ میرے جوارح میرے دل کے تابع ہو کر ہر وقت خدا تعالیٰ کی اطاعت کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۳۱۲، ۳۱۳) آیت ۹۳ وَهُذَا كِتَب اَنْزَلْنَهُ مُبْرَكَ مُصَدِّقُ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَ لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ اللہ تعالیٰ نے سورہ انعام کی اس آیت میں یہ مضمون بیان فرمایا ہے کہ یہ عظیم الشان کتاب جسے ہم نے تجھ پر اتارا ہے، برکات کی جامع ہے اور جو کلام اس سے پہلے تھا اس کو پورا کرنے والی ہے اور ہم نے اسے اس لئے اُتارا ہے تا کہ تو اس کے ذریعہ سے اقوامِ عالم کو ہدایت دے اور تا تو ڈرائے مکہ اور عرب کے بسنے والوں کو اور ان آبادیوں کو جو عرب کے چاروں طرف اکناف عالم تک پھیلی ہوئی ہیں۔اور جولوگ پیچھے آنے والی موعود باتوں اور بشارتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ساتھ ہی ان عبادتوں پر قائم ہیں جن پر انہیں ان کے رسولوں نے قائم کیا تھا۔وہ اپنے تقویٰ اور ایمانی پختگی کے نتیجہ میں قرآن پر بھی ضرور ایمان لے آئیں گے۔لیکن اگر وہ ان بشارتوں کو بھول چکے ہوں اور ان کا ایمان ان