انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 631
۶۳۱ سورة العنكبوت تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث کامل توکل کرو گے اور توکل کی شرائط پوری کرنے والے ہو گے تو پھر میں تمہارے لئے ایسے سامان پیدا کروں گا تمہاری ترقیات کے لئے تمہاری خواہشات کے پورا ہونے کے لئے اور تمہاری زندگی کے مقصد کے حصول کے لئے ایسے سامان مہیا کروں گا کہ جو نہ تم خود پیدا کر سکتے ہو اور نہ دنیا کی کوئی اور طاقت پیدا کر سکتی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم صرف مجھ پر ہی بھروسہ رکھو تا تم کامیاب ہو جاؤ اور تا اگر دنیا تمہیں ایذا پہنچانے کی کوشش کرے تمہیں دکھ پہنچانے کی کوشش کرے تو اس ایذا اور دکھ کی آگ میں سے خوبصورت گلاب کے پھول نکلیں جسے دنیا جلا دینے والی چیز سمجھ رہی ہو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اس آگ کو تمہارے لئے بردا وسلمًا (الانبیاء:۷۰) بنادوں گا۔خطبات ناصر جلد دوم ۳۹۲، ۳۹۳) b آیت ۶۵ وَمَا هُذِهِ الْحَيَوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَهُوَ وَ لَعِبٌ وَإِنَّ الدَّارَ الْآخِرَةَ لَهِيَ الْحَيَوَانُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ یہ ورلی زندگی صرف ایک غفلت اور کھیل کا سامان ہے اور اخروی زندگی کا گھر ہی درحقیقت اصلی زندگی کا گھر کہلا سکتا ہے۔اب ہر ایک جو یہاں بیٹھا ہے یا جس تک میری آواز پہنچے اگر وہ دوسیکنڈ کے لئے سوچے کہ جو زمانہ گزار گیا ستر سال کا یا پچاس سال کا اپنی عمر کے لحاظ سے بیس سال کا یا دس سال کا گزرنے کے بعد اس کے سوا کوئی احساس باقی نہیں رہتا کہ شاید چند سیکنڈ ہی ہیں جو گزرے لیکن اخروی زندگی پر یقین جو ہے ہیں ، وہ ہمیں پیسلی دیتا ہے کہ وہ ابدی زندگی ہے، نہ ختم ہونے والی۔بنیادی طور پر اخروی زندگی کی دو عجیب خصوصیات اللہ تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھیں۔ایک یہ کہ وہ نہ ختم ہونے والی ہے۔دوسرے یہ کہ ہمیشہ حرکت کرنے والی ہے۔حرکت رفعت کی طرف، خدا تعالیٰ کے زیادہ پیار کی طرف اللہ تعالیٰ کے عرفان کو زیادہ حاصل کرنے کی طرف ، لذت وسرور کا احساس پہلے سے ہر آن زیادہ ہو جانے کی طرف حرکت۔لیکن یہ ورلی زندگی غفلت اور کھیل کا سامان ہے۔اس میں خوشیاں بھی زندگی کے اندر، اسی زندگی کے دائرے میں ہمیشہ رہنے والی نہیں ہوتیں۔خوشی ہوتی ہے، چند گھنٹوں کے لئے ہوتی ہے۔کئی یہاں بھی شاید نو جوان بیٹھے ہوں جن کو مثلاً ہا کی کی