انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 561 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 561

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۵۶۱ سورة المؤمنون پس اپنے نفسوں کے جوشوں کو دبائے رکھو اور نفسوں کی بجائے مجھ پر بھروسہ کرو کہ میں سب طاقتوں والا ہوں اور دعائیں کرتے رہو۔رَبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَتِ الشَّيْطِيْنِ وَ اَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَنْ يَحْضُرُونِ کہ جو طاقتیں اللہ تعالیٰ کے دین کے خلاف ہوں اللہ تعالیٰ ان کو پسپا کرے اور انہیں شکست دے اور اسلام کا نام بلند ہو اور ہر بندہ اپنے رب کو پہچاننے اور حقیقی عبد بن کر اس کے حضور جھک جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا کرے کہ ہمیں دعاؤں کی توفیق ملے اور خدا کرے کہ ہمارا خدا ہماری دعاؤں کو قبول کرے اور اپنے وعدوں کو ہمارے حق میں پورا کرے۔(خطبات ناصر جلد دوم ۱۱۵ تا ۱۱۸)