انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 540 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 540

۵۴۰ مورة الحج تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث کے بعد بنی نوع انسان سے اور مخلوق خدا سے عام طور پر حسن سلوک میں جو جہاد کا حق ہے کوشش اور سعی کا جو حق ہے وہ ادا کرو گے تو پھر میرے ساتھ تمہارا پختہ تعلق قائم ہو جائے گا اور تمہاری یہ زندگی ایک طرف اللہ تعالیٰ کو بڑی محبوب ہوگی اور دوسری طرف خدا تعالیٰ کی مخلوق تمہارے ساتھ محبت اور پیار کا تعلق رکھے گی اور اگر سارے بندے اس قسم کے ہو جائیں گے تو سارے معاشرہ کی اور تمام دنیوی تعلقات کی بنیاد اللہ تعالیٰ کی محبت پر قائم ہوگی اور وہ معاشرہ بڑا ہی حسین معاشرہ ہوگا اور وہ تعلقات بڑے ہی حسین تعلقات ہوں گے اور بڑی ہی حسین زندگی ہوگی جو اس زمانہ میں اس زمانہ کے انسان گزاریں گے۔اس کے لئے جماعت احمدیہ پر فرض ہے کہ وہ ہر طرح کوشش کرتی رہے تا کہ اللہ تعالیٰ کے بندے جو اس سے دور ہو گئے ہیں اپنے رب کے مقام کو پہنچا نیں اپنی زندگی کے مقصد کو جانے لگیں اور اپنے رب کی طرف لوٹیں اور اپنی زندگی کے مقصد کو حاصل کریں اور یہ کوشش (خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۹۸۶، ۹۸۷) جاری ہے۔قرآن عظیم نے مسلمان کی مختلف قسمیں بیان کی ہیں۔سب سے کمزور وہ مسلمان ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں اور اس کے علم میں ہے یہ بات کہ ابھی تک ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا لیکن تمہیں اجازت دی جاتی ہے کہ اپنے آپ کو اگر چاہو تو مسلمان کہہ سکتے ہو۔اور دوسری طرف اس مسلمان کا ذکر ہے جو قرآن کریم کی اصطلاح میں مُؤْمِنُونَ حَقًا کے گروہ میں داخل ہے۔ان کے درمیان بھی بعض ایسے مسلمان کہلانے والوں کا یا جن کو اللہ تعالیٰ نے دائرہ اسلام میں داخل سمجھا ہے، ذکر ہے جو ان دو کے درمیان آتے ہیں۔سورہ حج کی آخری دو آیات میں مُؤْمِنُونَ حَقًّا اور وہ مومن جو مُؤْمِنُونَ حَقًّا سے ذرا کم درجے کے ہیں، وہ دونوں ہی داخل ہو جاتے ہیں لیکن وہاں مُؤْمِنُونَ حَقًّا کی بہت زبر دست تفسیر کی ہے خود قرآن کریم نے اپنی زبان میں۔آخری سے پہلی آیت میں یہ ہے کہ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اے وہ لوگو! جو اپنے آپ کو مومن کہتے ہو یا ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہور کوع اور سجدہ کرو۔وَاعْبُدُوا رَبَّكُمُ اپنے رب کی عبادت ان تمام عبادات کے احکام کے ماتحت کرو جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے یعنی حقوق اللہ کو ادا کرنے کی کوشش کرو۔اپنی قوت اور استعداد اور سمجھ اور صلاحیت کے مطابق وَافْعَلُوا الْخَيْرَ اور