انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 521 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 521

۵۲۱ سورة الانبياء تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث بلکہ عالمین پر ہے وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمین لیکن چونکہ انسانی زندگی سے باہر ہر شے انسان کی خدمت کے لئے مامور ہے اس لئے زیادہ فائدہ اس رحمت سے نوع انسانی حاصل کرتی ہے اور نبی کریم رحمتہ للعالمین اس لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا جو رنگ اپنے پر چڑھایا تو بہت ساری روشنیاں آپ کی ہستی اور وجود سے باہر نکلیں تو رحمتہ للعالمین اس لئے بنے کہ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا تھا کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) میں رحیم ہوں، رحمان ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے۔اس واسطے وہ ایک جو کامل طور پر میرا الکس بنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، وہ رحمتہ للعالمین بن گیا اور اس رحمت کے جلوے انسانی زندگی پر جو ظاہر ہوتے ہیں ان کا بیان قرآن کریم میں ہے۔( خطبات ناصر جلد نهم صفحه ۳۸۱)