انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 484 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 484

۴۸۴ سورة طه تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث اسلام کی خوبیاں ان کے سامنے رکھیں گے اور ان کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتیں گے۔ہمارے مصنف جو ہیں وہ تعداد کے لحاظ سے اور ان کی جو کوشش ہے اس کا نتیجہ، کتب کی تعداد کے لحاظ سے اتنا نہیں جتنی کہ آج کی دنیا کو ضرورت ہے، اس طرف جماعت کے جو علماء ہیں صرف دینی علماء نہیں ، اچھے دماغ ہیں ، ڈاکٹر سلام ہیں وہ تھیوریٹیکل فزکس میں بڑے اچھے ہیں، اور ہیں، ان کو یہ چیزیں سامنے رکھ کے، اور دنیا کو بتانا چاہئے کہ کس طرح تم غلطی کر رہے ہو اور اگر تم نے اصلاح نہ کی تو پھر تباہی کی طرف تم لے کے جاؤ گے دنیا کو۔باہر دوروں پہ جب میں جاتا ہوں تو تھوڑا سا تنگ یہ کہہ کے بھی کیا کرتا ہوں کہ تمہاری کس بات پر ایمان لائیں آج تم کچھ کہتے ہو کل کچھ اور کہنے لگ جاتے ہو بالکل متضاد بات ایک وقت میں کہہ دیا عورت ماں بچے کو دودھ نہ پلائے ، بچہ بھی بیمار ہو جائے گا، ماں بھی بیمار ہو جائے گی دوسرے وقت میں لاکھوں شائد کروڑوں ماؤں کی صحتیں اور بچوں کی صحتیں خراب کرنے کے بعد کہہ دیا ، ہو ہو ہو بڑی غلطی ہو گئی تھی بھی معاف کرنا ہم نے یہ غلط کہا تھا کہ نہ پلا ئیں دراصل پلانا چاہئے تب صحت اچھی رہتی ہے۔ایک وقت میں ایک دوائی کہہ دی بڑی اچھی ہے دوسرے وقت میں کہہ دیا کہ یہ زہر ہے اس طرح کی ہزاروں مثالیں سامنے آتی ہیں، وقت ہے کہ ہم انسانیت کو اس قسم کے خطرات سے محفوظ کرنے کے لئے علمی میدانوں میں بھی کوشش کریں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت ڈالے اور انسانیت کی ہدایت کے لئے اسلام کے نور کے نیچے کھڑے ہو کر ہم کوئی سامان پیدا کریں۔خطابات ناصر جلد دوم صفحه ۲۴۵،۲۴۱) ہاں میں یہ بتادوں کہ قرآن کریم کا ہی ذکر ہے اس آیت میں جس میں ہے۔وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي علمًا (طه: ۱۱۵) یہ دعا ہمیں سکھائی گئی ہے قرآن کریم نے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں علم میں بڑھاتا چلا جا۔اس سے بھی پتہ لگتا ہے کہ قرآن عظیم غیر محدود علوم کا خزانہ ہے کیونکہ اگر وہ محدود ہوں تو اس وقت جب وہ پہلی ساری باتیں ختم ہو گئیں اس کے بعد اس دعا کا کوئی فائدہ نہیں لیکن قیامت تک آنے والے انسان کو یہ دعا سکھائی قرآن کریم نے کہ یہ دعا کرتے رہو کہ اے خدا! ہمیں قرآنی علوم میں بڑھا تا ہی چلا جا۔قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا۔