انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 374 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 374

۳۷۴ سورة الحجر تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث مبالغہ آمیز با تیں نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ ہی نے ان کو انسان کی بھلائی کے لئے نازل کیا تھا۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کے نتیجہ میں تفسیر سکھائی گئی۔تفسیر کرنے کے اصول بتائے گئے اور پھر ان اصولوں کو سامنے رکھ کر اس جماعت کے بیسیوں ہی نہیں سینکڑوں اور ہزاروں لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ توفیق عطا کی گئی کہ وہ قرآن کریم کی صحیح تفسیر کر سکیں اور جہاں غلط تفسیر ہو رہی ہو وہاں اس کی نشاندہی کر کے اصلاح کر دیں لیکن آج دنیا کی یہ بدقسمتی ہے کہ وہ روحانی جرنیل جس کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا اور جس کو ہر سہ قسم کے ہتھیار دیئے گئے تھے قرآن کریم کو تحریف معنوی سے بچانے کے لئے اس پر بعض لوگوں کی طرف سے تحریف قرآن کا الزام لگا دیا گیا اور یہ نہیں سوچا کہ اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کی کسی عظیم نعمت کا انکار کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی اس نعمت سے فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔(خطبات ناصر جلد پنجم صفحہ ۳۷۵ تا ۳۸۳) آیت ۲۰ وَالْاَرْضَ مَدَدْنَهَا وَ الْقَيْنَا فِيهَا رَوَاسِيَ وَأَنْبَتْنَا فِيهَا مِنْ كُلِ شَيْءٍ قَوْزُون کہ ہم نے زمین میں ہر چیز موزوں پیدا کی ہے۔موزوں کا لفظ ایک تو نسبت کو چاہتا ہے اور دوسرے یہ ایک اندرونی کیفیت ہے جس میں متوازن ہونے کا مطالبہ ہے۔چنانچہ اسی لئے قرآن کریم میں دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا ہم نے اس زمین میں میزان قائم کیا ہے، اس زمین سے تعلق رکھنے والے صفات باری تعالیٰ کے جلوؤں میں اصولِ تو ازن کارفرما ہے اور ساتھ ہی فرمایا کہ تمہیں یہ حکم دیتے ہیں اَلَّا تَطْغَوا فِي الْمِيزَانِ (الرحمن : 9) کہ اس اصول توازن کو توڑنے کی کوشش نہ کرنا ور نہ تم سخت نقصان اُٹھاؤ گے۔مثلاً کھانے پینے میں Balanced Diet ( متوازن غذا کے محاورہ کو ہماری موجودہ سائنس نے بھی اختیار کر لیا ہے اور میزان کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن غذا کے اصول کو دریافت کیا ہے یعنی ہماری غذا کے جو معلوم اجزا ہیں ان میں ایک معین توازن ہونا چاہیے۔غذا میں اتنی پروٹین ہو اتنی مقدار میں لحمیات کی ہو اس میں اتنا میدہ ہو اس کے اندر وٹامن کی ایک خاص مقدار پائی جاتی ہو۔پھر Mineral Salts ( نمکیات) ہیں۔Fat یعنی چکنائی ہے جو گھی اور مکھن کی شکل میں ہوتی ہے۔