انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 275 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 275

تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۲۷۵ سورة يونس مؤْمِنِينَ (التوبۃ : ۱۴) کہ یہ لوگ تمہارے مقابلے میں تلواریں لے کر نکلے ہیں۔ہماری طرف سے تمہیں یہ بشارت ہے کہ تم کامیاب ہو گے ناکام نہیں ہو گے۔نا کامی ان منکروں اور منافقوں کی قسمت اور حصہ میں ہے۔تم ان سے لڑو اور جنگ کرو۔اگر اللہ چاہتا تو پہلی قوموں کی طرح تمہیں جنگ کی دعوت نہ دیتا بلکہ خود آسمانی عذاب سے ان کو ہلاک کر دیتا لیکن خدا نے تمہیں خوش کرنے کے لئے یہ طریق اختیار کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو تمہارے ہاتھوں سے عذاب دلوائے گا اور ان کو رُسوا کرے گا اور آسانی نصرت تمہیں حاصل ہو گی ، تا دنیا دیکھے کہ جو خدا کے ہو جاتے ہیں اور جنہیں خدا کی نصرت حاصل ہوتی ہے وہ تھوڑے، کمزور اور نہتے ہونے کے باوجود اپنے طاقتور، امیر اور ہر طرح ہتھیاروں سے لیس دشمن پر غالب آتے ہیں۔وَ يَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ اس طریق پر نشانات کو پورا کرنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ مومنوں کے دلوں کو شفاء دیتا ہے اور شیطانی وساوس سے ان کی حفاظت کرتا ہے۔شفاء کے معنی صرف یہی نہیں کہ پہلے بیمار ہو اور پھر اسے صحت ہو جائے شفاء کے معنی یہ بھی ہیں کہ بیماری سے محفوظ کر لے۔جیسا کہ آج کل بھی بعض دوائیں بیماری سے محفوظ کرنے کے لئے دی جاتی ہیں۔مثلاً ہیضہ وغیرہ کے ٹیکے لگتے ہیں۔اس وقت ہیضہ کا مرض لاحق تو نہیں ہوتا بلکہ وہ ٹیکہ ہیضہ سے محفوظ رکھنے کے لئے لگایا جاتا ہے۔اس معنی میں بھی کیشف کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔تو فرماتا ہے کہ جو بشارتیں ، جو آسمانی نشان اور آیات کے وعدے تمہیں دئے گئے ہیں میں انہیں پورا کرتا ہوں تا کہ تم شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہو۔اور ان سے تمہیں ہمیشہ نجات ملتی رہے۔قرآن کریم نے شفاء لما في الصُّدُورِ کی تفسیر میں مختلف طریقے بیان کئے ہیں۔میں نے اس وقت صرف ایک مثال اپنے دوستوں اور بھائیوں کے سامنے بیان کی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ کتاب موعظہ اور شفاء ہی نہیں بلکہ ھدی بھی ہے۔جسمانی لحاظ سے اگر آپ غور کریں تو جس شخص نے جسمانی نشوونما حاصل کرنی ہو۔اپنی جسمانی قوتوں اور استعدادوں کو اپنے کمال تک پہنچانا ہو اور اپنی زندگی کو کامیاب بنانا ہو اس کے لئے پہلے یہ ضروری ہوتا ہے کہ وہ ہر قسم کی بیماری سے محفوظ ہو۔تو فرمایا کہ ہم نے قرآن کریم میں ایسا انتظام کر دیا