انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 269 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 269

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث ۲۶۹ سورة يونس آیت ۱۷۱۶ وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنَتِ قَالَ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا انتِ بِقُرانِ غَيْرِ هَذَا اَوْ بَدِّلُهُ قُلْ مَا يَكُونُ لَى أَنْ أَبَدِ لَهُ مِنْ تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ قُلْ لَّوْ شَاءَ اللهُ مَا تَكوتُهُ عَلَيْكُمْ وَلَا ادريكُمْ بِهِ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمْرَا مِن قَبْلِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ) وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ آيَاتُنَا بَيِّنت اور جب انہیں ہماری روشن آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو جو لوگ ہمارے ملنے کی امید نہیں رکھتے وہ کہہ دیتے ہیں کہ (اے محمد) تو اس کے سوا کوئی اور قرآن لے آ۔یا اس میں (ہی کچھ ) تغیر ( وتبدل) کر دے۔تو (انہیں) کہہ ( کہ یہ ) میرا کام نہیں کہ میں اس میں اپنی طرف سے (کوئی) تغیر و تبدل) کردوں۔میں ( تو ) جو ( کچھ ) مجھ پر (وحی سے حکم نازل ) کیا جاتا ہے اسی کی پیروی کرتا ہوں اور اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے ( ہولناک ) دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ( کہ مجھے نہ آ پکڑے )۔قُلْ لَّوْ شَاءَ اللَّهُ مَا تَلُوتُهُ علیکم اور تو (انہیں) کہہ کہ اگر اللہ کی (یہی) مشیت ہوتی ( کہ اس کی جگہ کوئی اور تعلیم دی جائے ) تو میں اسے تمہارے سامنے پڑھ کر نہ سنا تا اور نہ وہ (ہی) تمہیں اس ( تعلیم ) سے آگاہ کرتا۔چنانچہ اس سے پہلے میں ایک عرصہ دراز تم میں گزار چکا ہوں کیا پھر ( بھی ) تم عقل سے کام نہیں لیتے۔سورۃ انعام کی جو آیات ہیں ان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا اللہ ہے۔یہ بغیر کسی پیدا کرنے والے کے نہ آسمان پیدا ہو گئے ، نہ زمین معرض وجود میں آئی اور آسمانوں اور زمین پر جب تم غور کرو جیسا کہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا وَ سَخَر لَكُمْ مَا فِي السَّمواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ۱۳) کہ اے انسانو ! تمہیں اپنی بقا کے لئے اور اپنی نشوونما کے لئے اور اپنی بھر پور زندگی کے لئے جو کچھ بھی چاہیے وہ فَاطِرِ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ ہی کی طرف سے ملتا ہے۔اللہ کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں، کوئی بغیر استثنا کے کہ جس نے تمہیں کوئی ایسی چیز دی ہو جو خدا نے نہیں دی۔سب کچھ خدا نے دیا۔کوئی ایسی ہستی نہیں جس سے تم وہ پاؤ جو تم اللہ سے، اپنے پیدا کرنے والے رب سے نہ پاسکو۔( خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۵۲۷،۵۲۶)