انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 250
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۲۵۰ سورة التوبة یہ ہے مسجد جسے اللہ تعالیٰ نے وَ أَنَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ (الجن : ۱۹) کہا ہے کہ مساجد کی ملکیت اللہ تعالیٰ کی ہے۔انسان ان مساجد کا مالک نہیں ہوتا اور نہ ہی قرآن کریم کی رو سے کسی شخص کو یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ مساجد کے دروازے موحدین یعنی خدائے واحد و یگانہ کی عبادت کرنے والوں پر بند کر دے۔حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عیسائی وفد آیا اُن کی عبادت کا جب وقت آیا تو وہ باہر جانا چاہتے تھے۔یہ عیسائیوں کے اُس فرقے کے لوگ تھے جو موحدین تھے یعنی تثلیث کے قائل نہیں تھے۔غرض آپ نے اُن سے فرمایا تمہیں باہر جانے کی کیا ضرورت ہے۔یہ میری مسجد ہے اس میں تم اپنی عبادت کر لو چنانچہ انہوں نے وہاں عبادت کی۔مسجد نبوی جو دنیا کی سب سے زیادہ مقدس اور پاک مسجد ہے اُس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائیوں کو عبادت کرنے کی اجازت دی اور اس اُسوۂ نبوی سے یہ ثابت ہوا کہ مساجد خدا کے گھر ہیں اور خدا کے گھر توحید باری کو قائم کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں اور مساجد کے دروازے موحدین کے لئے ہر وقت کھلے رہتے ہیں۔پس وہ مساجد جن کے اندر خدا کے فضل سے مسجد کی روح باقی ہے اور حیات بخش ہیں روحانی طور پر، ان مساجد کو محراب اور گنبد اور میناروں کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔غرض مسجد میں عملاً مسلمانوں کی اجتماعی زندگی کی بنیاد ہوتی ہیں اور یہی اُن کی ایک بہت بڑی غرض ہے اس لئے جہاں بھی اور جو بھی مسجدیں بنیں وہ وہی حقیقی اور سچی مساجد ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے۔لَمَسْجِد اسْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ یا اس کے طفیل اور اس کے تابع جو دوسری مساجد ہیں جو اسی کی نہج پر بنائی جائیں اور اسی ایثار کے جذبہ کے ساتھ بنائی جائیں یعنی کچھ لوگ اپنی غربت کے باوجود خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دیتے ہوئے خدا کا گھر اس لئے تیار کر دیں تا کہ وہاں خدائے واحد و یگانہ کی پرستش کی جاسکے۔(خطبات ناصر جلد ششم صفحه ۴۳۸،۴۳۷) انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ۔قرآن کہتا ہے کہ مسجد خدا کا گھر ہے خدائے واحد و یگانہ کی، ایک خدا کی اگر کوئی پرستش کرنا چاہے تو خواہ وہ کسی مذہب کسی خیال کسی عقیدہ کا ہو میرے گھر کے دروازے اس کے لئے کھولو۔مسجد کو خدا نے آکر تو نہیں سنبھالنا تھا وہ عظیم ہستی ہے وہ مادی چیز تو نہیں اس واسطے فتنہ وفساد کو دور کرنے کے لئے قرآن کریم نے اعلان کیا کہ مسجد کا کسٹوڈین وہ ہے لَمَسْجِدٌ أَيْسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ مسجد کا کسٹوڈین اور اس کا متولی وہ ہے جو مسجد کی نیت سے خدا کا وہ گھر بناتا ہے۔کسی اور