انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 200
۲۰۰ سورة الانفال تفسیر حضرت خلیفۃ المسح الثالث کا فضل ہے جو اس نے تم پر کیا دنیا ایذا رسانی کی دنیا تھی۔بھائی بھائی کا دشمن تھا بھائیوں سے زیادہ باہمی الفت واخوت پیدا کر دی۔آج بھی ساری دنیا میں ہمیں یہی نظر آتا ہے بھائی بھائی کا دشمن، خاندان خاندان کا دشمن، علاقہ علاقے کا دشمن اس رسی کو توڑ کے محبت کی اس قید و بند سے آزاد ہو گئے اس نعمت خداوندی کو ٹھکرادیا جس کا ذکر ان آیات میں کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس رستی کی قید سے باہر نکلو گے اعداء تم دشمن بن جاؤ گے اور جو اُلفت خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تمہارے اندر پیدا کی تھی اور تمہیں ایک جان کر دیا تھا اس نعمت خداوندی سے تم محروم ہو جاؤ گے اور جس طرح اس سے قبل آگ کے گڑھے کے کنارے پر تم کھڑے ہوئے تھے اور خدا کے فضل نے تمہیں اس سے بچالیا تھا پھر تم وہیں جا کے کھڑے ہو جاؤ گے اور آگ کے اندر گرنے کا بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا سوائے اس کے کہ تو بہ کے ذریعہ پھر تم خدا کی حفاظت میں آجاؤ تو یہ حقیقت کہ کوئی قوم یا جماعت اس طرح اُلفت کے اور محبت کے بندھنوں میں باندھی جائے۔اللہ تعالیٰ کی بڑی ہی نعمت ہے جیسے کہ قرآن کریم میں بیان ہوا ہے اور اس نعمت کو جماعت پر نازل ہوتے ہم نے جلسہ سالانہ پر دیکھا ایک لاکھ کے قریب مردوزن کا اجتماع ہو اور نہ کوئی لڑائی ہو نہ جھگڑا ، نہ کوئی شور ہو نہ شرابہ یہ چند دن اس طرح سکون اور محبت کی فضا میں گزر گئے کہ ہمیں تو گزرتے ہوئے پتہ بھی نہ لگا۔خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۴۵۹،۴۵۸) آیت ۶۵ يَايُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ سورۃ انفال میں یہ اعلان ہوا یا يُّهَا النَّبِيُّ اے النَّبِيُّ ، اے الرسول، الاهی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔يَايُّهَا النَّبِيُّ اے التي حَسْبُكَ اللهُ سوائے خدا تعالیٰ کے تجھے کسی اور کی ضرورت نہیں ہے۔خدا تیرے لئے کافی ہے اور خدا تعالیٰ کے علاوہ وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وہ مومنین خدا نے تیرے لئے کافی بنا دیئے ہیں جنہوں نے ہمارے حکم کے مطابق تجھے اُسوہ سمجھا اور تیری اتباع کی اور کامل مومن بن گئے۔تو اس آیت میں جس جس گروہ مومنین کا ذکر ہے ویسے مومن بننے کی احمدیوں کو کوشش کرنی چاہیے۔وَ مَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ بڑا عظیم اعلان ہے۔بہت بڑی عظمت کو ان جاں نثاروں کی ثابت کیا گیا اور اس کا اعلان کیا گیا حَسُبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ خدا تیرے لئے