انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 168 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 168

۱۶۸ سورة الاعراف تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث حقیقت اور صداقت پر مہر بن جائیں کہ ان کے دوسرے بھائی بھی جو اس قسم کا دعوی کرتے ہیں اپنے دعوی میں بچے ہیں ورنہ زبان کے دعوے تو لا یعنی ہوا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ افراد سے قربانی لیتا ہے تا وہ جماعت کے دعوے پر مہر تصدیق ثبت کرے اور تا وہ یہ بتائے کہ یہ وہ جماعت ہے جس کا ہر فرداس کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ کی ولایت پر قرآن کریم نے بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری عقل کو بھی تسلی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ تو یہ کہتا ہے کہ میں تمہار اولی ہوں مگر شیطان بہر حال اپنا کام کرتا ہے اس لئے دل میں یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہر وقت اور ہر آن ہمیں کیسے ملے گی۔دشمن خفیہ سازشیں کر رہا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہونے والی جماعت کو ان سازشوں کا علم تک نہیں ہوتا۔بعض ایسے دشمن ہوتے ہیں جو خفیہ ہوتے ہیں اور خدا کی جماعت کو یہ بھی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ لوگ دشمن ہیں یا دوست کیونکہ انسان کا علم تو محدود اور ناقص ہے اس لئے قرآن کریم نے ہمیں تسلی دیتے ہوئے فرمایا۔واللهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ (النساء : ۴۶) اللہ تمہارے دشمنوں کو تم سے زیادہ جانتا ہے۔وہ خفیہ دشمنوں کو بھی جانتا ہے اور دشمنوں کی خفیہ سازشوں اور ان کی خفیہ دشمنیوں کو بھی جانتا ہے اور چونکہ اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے اور تم نے اس کو اپنا ولی بنایا ہے اس لئے تمہیں تسلی رہنی چاہیے۔و کفی بِاللهِ وَلِيًّا وَ كَفَی بِاللهِ نَصِيرًا (النساء: ۴۶) وہ ہستی ہی ولی ہونے کے قابل اور اہل ہے جس کا علم وسیع ہو اور جس کی قدرت میں کوئی نقص اور خامی نہ ہو اور اس چیز کو ہمارے نفوس پر اور ہمارے ذہنوں پر واضح کرنے کے لئے بتایا کہ جب اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کو آتا ہے تو پھر دنیا کی کوئی طاقت اس کی مرضی کے بغیر اور اس کے مقابلہ پر کھڑے ہو کر اس کی مخالف بن کر کامیاب نہیں ہوسکتی۔چنانچہ سورۃ فاطر میں فرماتا ہے۔وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعْجِزَهُ مِنْ شَيْءٍ فِي السَّبُوتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ إِنَّهُ كَانَ عَلِيمًا قَدِيرًا (فاطر: ۴۵) یعنی جب اللہ تعالیٰ ولی بنتا ہے تو اس کا عبد اور اس کا غلام اس پر اس لئے بھروسہ کرتا ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ارادہ کو زمین و آسمان میں کوئی چیز ناکام نہیں کرسکتی کیونکہ ان گان عَلِيمًا قَدِيرًا اس کے علم اور اس کی قدرت نے ہر شے کا احاطہ کیا ہوا ہے۔کوئی خفیہ وار اللہ تعالیٰ پر نہیں کیا جاسکتا اور کوئی بھر پور کامیاب وار بھی اللہ تعالیٰ پر نہیں کیا جاسکتا۔خفیہ وار تو اس پر اس لئے نہیں کیا جا سکتا کہ وہ علیم ہے اور کامیاب وار اس لئے نہیں کیا جا سکتا کہ وہ قدیر ہے۔وہ سب قدرتوں کا