انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 93 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 93

تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث ابتداء، اس کی تربیت اور اس کی اصلاح کے لئے۔۹۳ سورة الانعام تو فرمایا کہ ام القری یعنی مکہ کو دنیا کی اصلاح اور تربیت کے لئے ہم مرکزی نقطہ بنا رہے ہیں۔اس لئے اے رسول! اُٹھ اور ان لوگوں کو تیار کر تاکہ وہ دنیا میں پھیلیں اور خدائے واحد کی تبلیغ کریں اور اس کے نام کا جھنڈا بلند کریں اور قرآن کریم کے نور سے دنیا کو منور کرنے کی کوشش کریں۔لِتُنذِر ام القری پہلے عرب کو تیار کرو اور وہاں استاد پیدا کرو۔وَمَنْ حَوْلَهَا پھر یہ باہر نکلیں گے اور ایک دنیا کے معلم اور راہبر بنیں گے۔تاریخ کے اوراق الٹتے چلے جائیں امت مسلمہ کی تاریخ لِتُنْذِرَ أَمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَهَا ہی کی کھلی تفسیر ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ يُؤْمِنُونَ بِهِ وَهُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحافظون۔کہ اگر چہ تمام انبیاء سابقین اور کتب سابقہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کے نزول کی پیشگوئی کی ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ تمام اقوامِ عالم آسانی کے ساتھ قرآن کریم پر ایمان بھی لے آئیں گی کیونکہ ان اقوام میں سے وہی لوگ ایمان لائیں گے۔يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ جو ان موعودہ پیشگوئیوں پر پختہ ایمان رکھتے ہیں۔اور پختہ ایمان اس شخص کا ہوتا ہے جو ( اول ) ان پیشگوئیوں کو بھول نہیں جاتا۔دیکھو ہماری اُمت مسلمہ کو بھی بہت سی پیشگوئیاں سنائی گئیں لیکن ہم میں سے کتنے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشگوئیوں کو یاد رکھتے ہیں؟ اور کتنے ہیں جن کے ذہنوں میں وہ پیشگوئیاں مستحضر رہتی ہیں؟ بہت ہی کم ہیں !!! فرمایا وہ لوگ يُؤْمِنُونَ بِالْآخِرَةِ ان پیشگوئیوں پر پختہ ایمان رکھتے ہیں یعنی انہیں بھولے ہوئے نہیں۔( دوم ) ان پیشگوئیوں کو سچی پیشگوئیاں سمجھتے ہیں اور ان پر ایمان لاتے ہیں ان کو جھوٹا نہیں قرار دیتے جیسے کہ آج کل بعض لوگ جب تنگ آ جاتے ہیں اور ان سے کوئی جواب نہیں بن آتا تو کہہ دیتے ہیں کہ مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق جتنی پیشگوئیاں حدیث وغیرہ میں ہیں وہ سب جھوٹی ہیں۔ایسی کوئی پیشگوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں کی۔جس شخص کا ایسا خیال ہو وہ پیشگوئی سے فائدہ بھی نہیں اُٹھا سکتا۔( سوم ) ان کی غلط تاویلیں نہیں کرتے۔یہ بھی پختہ ایمان کا طبعی اور لازمی نتیجہ ہے بعض لوگ غلط