انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 75 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 75

تفسیر حضرت خلیفة امسح الثالث ۷۵ سورة الفاتحة دو میں اس گھڑی کو لیتا ہوں۔میں جماعت کی اجتماعی زندگی کے متعلق بات کر رہا ہوں۔کوئی ہم میں سے کمزور ہے، کوئی بزرگ ہے۔اجتماعی زندگی کے لحاظ سے میں یہ لے رہا ہوں کہ جمعہ کو وہ دعا کی گھڑی آئی تو بعض احمد یوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ( جو نہیں اٹھا سکے انہیں اللہ تعالیٰ فائدہ اٹھانے کی توفیق دے ) اور اس گھڑی میں خدا تعالیٰ کے مومن بندے نے کہا ايَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ - یعنی جو قوتیں اور طاقتیں تو نے دیں ان کے مطابق میں نے تیری عبادت کی اور پرستش کی اور میں نے آگے بڑھنا ہے اس واسطے مجھے اور قوتیں عطا کر میری قوتوں میں اور مضبوطی اور استحکام پیدا کر اور خدا نے اس گھڑی میں وہ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کی دعا قبول کی اور اس کا ایک قدم اگلے جمعہ کو اور آگے بڑھ گیا۔پھر اگلا جمعہ آیا، پھر اگلا جمعہ، پھر اگلا جمعہ یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے انسان کا انجام بخیر ہو جائے۔یہ ایک دوسری اکائی ہے جمعہ سے جمعہ آٹھ دن اور معنی میں ثواب کی اکائی ہے۔ہمارے لئے سارے معنی برکت کے معنی ہیں پھر اس کے بعد سال آجاتا ہے کیونکہ جو اگلی عید ہے وہ ایک سال کے بعد آتی ہے۔بعض عبادتوں کے لحاظ سے ایک وقت میں عید آ جاتی ہے اور دوسری عبادتوں کے لحاظ سے دوسرے وقت میں۔اور ہمارے لئے جلسہ سالانہ ہے جو سال کے بعد آتا ہے آج کے جلسہ پر ہم نے کہا ايَّاكَ نَعْبُدُ لیکن ساتھ ہی ہم نے کہا ايَّاكَ نَسْتَعِينُ آئندہ جلسہ پر اے خدا ہم تیری رحمتوں کے زیادہ وارث بننے والے ہوں بوجہ اس دعا کے جو تو نے ہمیں سکھلائی اور جو تو نے ہمارے منہ سے بار بار کہلوائی۔ہم تجھ سے زیادہ طاقتیں حاصل کرنے کے بعد تیرے حضور زیادہ حسین قربانیاں پیش کرنے والے ہوں۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ فرمایا کہ الحمد للہ کے مقابل اِيَّاكَ نَعْبُدُ کو رکھا گیا و و ہے۔اسی واسطے میں نے اس طرح اس حصہ سورۃ کو پڑھا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ - إِيَّاكَ نَعْبُدُ۔جو کچھ ہمیں اس کے عبد بننے میں ملا اس پر ہمارے دل اس کی حمد سے معمور ہیں اور ہم اس کے ممنون ہیں اور ہماری زبانیں اس کی حمد کرتے ہوئے تھکتی نہیں ہمارے گلے خشک ہو جاتے ہیں لیکن ہمارے دل کی دھڑکنیں اور روح کی امواج خدا تعالیٰ کی حمد کر رہی ہوتی ہیں اس اتنے بڑے اجتماع کی برکتیں ہمارے دوسرے کاموں پر بھی اثر انداز ہوں گی اور ان کا ایک عکس پڑے گا روشنی پڑے گی۔خطبات ناصر جلد چہارم صفحه ۵۸۵ تا ۵۹۱)